Dailyhunt
نیدرلینڈ میں پاکستان سے نمک کے کنٹینر میں آئی 1.5ٹن ہیروئن ضبط

نیدرلینڈ میں پاکستان سے نمک کے کنٹینر میں آئی 1.5ٹن ہیروئن ضبط

Hind Samachar 5 years ago

ایمسٹرڈیم :نیدرلینڈ میں ڈچ کے عہدیداروں نے پاکستان سے روٹرڈیم بندرگاہ پر پہنچیے ہمالیائی نمک کے ایک کنٹینر میں پیکٹ 1.5 ٹن ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ کو قبضہ میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ، یہ کنٹینر بدھ کے روز قبضہ میں لیا گیا تھا۔ نیدرلینڈ پولیس نے پاکستان سے ہمالین نمک سے بھرے ایک کنٹینر کی تلاشی ک لینے کے بعد ہیروئن کی یہ کھیپ برآمد کی ہے ۔

ڈچ نیوز کے مطابق برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے یہ کارروائی کی ۔ہیروئن ضبط ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی صحافی طحہ صدیقی نے بتایا کہ پاکستان میں ہیروئن افغانستان سے آتی ہے اور پاکستان میںمبینہ طور پر پاک فوج کی نگرانی میں سپلائی کی جات ہے ۔۔ واضح کریں کہ یورپ میں ہمالین گلابی نمک عام طور پر ہندوستانی مصنوعات کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hind Samachar Urdu