Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وزیر اعظم نے امریکہ کے ساتھ اڈانی کی رہائی کا معاہدہ کیا: راہل

وزیر اعظم نے امریکہ کے ساتھ اڈانی کی رہائی کا معاہدہ کیا: راہل

Awaz The Voice 1 week ago

نئی دہلیکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکہ میں صنعت کار گوتم اڈانی کے خلاف معاملے سے متعلق خبروں کے پس منظر میں جمعہ کے روز الزام لگایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اڈانی کی رہائی کا سودا کیا ہے۔ خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حکام ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو نمٹانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اڈانی گروپ ماضی میں اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔ لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے 'ایکس' پر پوسٹ کیا کہ 'کمپرومائزڈ پی ایم' نے تجارتی معاہدہ نہیں، اڈانی کی رہائی کا سودا کیا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیرِ اعظم مودی نے ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے پر کیوں رضامندی ظاہر کی اور انہوں نے آپریشن سندور کو اچانک کیوں روک دیا۔ انہوں نے 'ایکس' پر پوسٹ کیا کہ اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اس انتہائی مایوس کن اور یکطرفہ تجارتی 'ڈیل' کو کیوں قبول کیا، جو دراصل امریکہ کے حق میں یکطرفہ سودا تھا۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے 10 مئی 2025 کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے جھکتے ہوئے قومی مفاد کے بجائے ان کے دباؤ میں آپریشن سندور کو اچانک کیوں روک دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیرِ اعظم آخر اور کتنا سمجھوتہ کریں گے؟

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu