Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مودی کا تحفہ: شیوکمار

پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مودی کا تحفہ: شیوکمار

Awaz The Voice 1 week ago

بنگلوروکرناٹک کے نائب وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ''تحفہ'' قرار دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ ملک ایک ''افسوسناک صورتحال'' تک پہنچ گیا ہے۔نائب وزیرِ اعلیٰ نے ایندھن بچانے، سونا خریدنے سے گریز کرنے اور سمجھداری سے خرچ کرنے سے متعلق وزیرِ اعظم کی اپیل پر بھی تنقید کی۔ مغربی ایشیا تنازع کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور خوردہ ایندھن فروخت کنندگان کو ہونے والے نقصان کے درمیان جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین، تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ چار برسوں سے زیادہ عرصے میں قیمتوں میں یہ پہلی بڑھوتری ہے، جو آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے 16 دن بعد کی گئی ہے۔شیوکمار نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مودی کا تحفہ ہے۔ وہ بین الاقوامی تعلقات میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پڑوسی ممالک میں کسی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات برقرار نہیں رکھے۔ اب وہ ملک کے عوام سے کہہ رہے ہیں کہ پٹرول کا استعمال محدود کریں، سونا نہ خریدیں اور کھانے کے تیل کی کھپت کم کریں۔ آخر اسے کیسے روکا یا محدود کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ ملک ایک افسوسناک صورتحال میں پہنچ چکا ہے۔ ہمیں اس ملک کو بچانا اور محفوظ رکھنا ہے۔شیوکمار نے کہا کہ لوگ کماتے ہیں اور اسی کے مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ نائب وزیرِ اعلیٰ نے کہا کسی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ یقینی بنایا جانا چاہیے کہ لوگ اپنے دستیاب وسائل کے ساتھ سکون سے زندگی گزار سکیں۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اتوار کو معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ایندھن کے محتاط استعمال، سونا خریدنے اور بیرونِ ملک سفر کو مؤخر کرنے جیسے اقدامات اپنانے کی اپیل کی تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu