Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکی ٹیم تجارتی مذاکرات کے لیے اگلے ماہ ہندوستان کا دورہ کر سکتی ہے: کامرس سیکرٹری

امریکی ٹیم تجارتی مذاکرات کے لیے اگلے ماہ ہندوستان کا دورہ کر سکتی ہے: کامرس سیکرٹری

Awaz The Voice 1 week ago

نئی دہلیوَزارتِ تجارت کے سکریٹری راجیش اگروال نے جمعہ کو کہا کہ امریکی وفد کے اگلے مہینے ہندوستان آنے کا امکان ہے، تاہم ابھی ان کی آمد کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔ہندوستانی وفد اپریل میں واشنگٹن گیا تھا، جہاں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے عبوری تجارتی معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور جامع دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے تحت مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ سکریٹری نے صحافیوں سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی وفد جلد آئے گا۔ اس مہینے نہیں، شاید اگلے مہینے آئے گا...۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے اور مناسب وقت پر اس پر دستخط کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی، ہندوستان دفعہ-301 کے تحت جاری جانچ کے معاملے پر بھی امریکہ سے بات چیت کر رہا ہے۔ہندوستان اور امریکہ نے سات فروری کو ایک مشترکہ بیان جاری کر کے باہمی طور پر فائدہ مند تجارت کے لیے عبوری تجارتی معاہدے کے خاکے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران امریکہ کو ہندوستان کی برآمدات 0.92 فیصد بڑھ کر 87.3 ارب ڈالر ہو گئیں، جبکہ درآمدات میں 15.95 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 52.9 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تجارتی فاضل 40.89 ارب ڈالر سے کم ہو کر 34.4 ارب ڈالر رہ گیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu