Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
پمپری چنچواڑ میں فرنیچر کی دکان کے باہر فائرنگ

پمپری چنچواڑ میں فرنیچر کی دکان کے باہر فائرنگ

Awaz The Voice 1 week ago

چنچواڑمہاراشٹر کے پمپری -چنچواڑ میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک دکان کے باہر ''5 سے 6 راؤنڈ فائرنگ'' کی، پولیس نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی۔ یہ مبینہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔پمپری -چنچواڑ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس گنیش انگلے نے کہا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گزشتہ رات تقریباً 9:20 بجے دکان پر 5 سے 6 راؤنڈ فائرنگ کی۔ اطلاع ملتے ہی کرائم برانچ اور مقامی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی سی پی انگلے نے مزید کہا کہ پولیس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کی بھی جانچ کر رہی ہے، جو اس فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی ہے، جس میں لارنس بشنوئی گینگ کے شبھم لونکر کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری لینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس دعوے کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور سائنسی نگرانی (سرویلنس) کے ذریعے تفتیش جاری ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu