Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
توانائی بچانے کے لیے سائیکل پر عدالت پہنچے جج

توانائی بچانے کے لیے سائیکل پر عدالت پہنچے جج

Awaz The Voice 1 week ago

نئی دہلیملک میں توانائی کے تحفظ سے متعلق جاری مہم کے درمیان سمیر جین نے عدالت آنے جانے کے لیے سائیکل کا استعمال کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ حکام کے مطابق، جسٹس سمیر جین جمعہ کے روز گاندھی نگر میں واقع اپنے سرکاری رہائش گاہ سے سائیکل چلا کر راجستھان ہائی کورٹ پہنچے۔ انہوں نے کافی طویل فاصلہ سائیکل پر طے کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ کوئی سکیورٹی اہلکار بھی موجود نہیں تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ قدم نریندر مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کی اپیل سے متاثر ہوکر اٹھایا ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے راجستھان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سنجیو پرکاش شرما نے بھی اسی طرح کی پہل کرتے ہوئے اپنی اسکارٹ گاڑی کا استعمال بند کر دیا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu