Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حکومت سنگین بیماریوں کے علاج میں مکمل تعاون فراہم کرے گی: یوگی

حکومت سنگین بیماریوں کے علاج میں مکمل تعاون فراہم کرے گی: یوگی

Awaz The Voice 1 week ago

نئی دہلییوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز عوام کو یقین دلایا کہ سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، گورکھپور کے دورے کے دوران ہفتہ کی صبح گورکھناتھ مندر میں منعقدہ ''جنتا درشن'' پروگرام میں وزیرِ اعلیٰ نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔اس دوران سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی امداد کی درخواست لے کر آنے والے افراد کو انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت علاج میں مکمل تعاون کرے گی اور اس مقصد کے لیے وزیرِ اعلیٰ صوابدیدی فنڈ سے رقم فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں کے آیوشمان کارڈ نہیں بنے ہیں، ان کے کارڈ بھی بنوائے جائیں گے۔ گورکھناتھ مندر احاطے میں منعقدہ جنتا درشن پروگرام میں وزیرِ اعلیٰ نے تقریباً 200 افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے لوگوں سے درخواستیں وصول کرکے موقع پر موجود افسران کو مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔مختلف معاملات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے وزیرِ اعلیٰ نے انتظامی اور پولیس حکام کو ہدایت دی کہ تمام معاملات کا حل مقررہ وقت میں، غیر جانبدارانہ اور اطمینان بخش طریقے سے کیا جائے۔ جنتا درشن میں کئی افراد سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی اپیل لے کر پہنچے تھے۔ ایک خاتون نے اپنے بچے کے علاج میں مالی مشکلات اور آیوشمان کارڈ نہ ہونے کا مسئلہ بتایا، جس پر وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فکر نہ کریں، بچے کا علاج ضرور ہوگا۔ آیوشمان کارڈ بھی بنوایا جائے گا اور صوابدیدی فنڈ سے مالی امداد بھی دی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے ایک اور خاتون کو بھی اسی طرح یقین دہانی کرائی۔ علاج سے متعلق درخواست افسران کے حوالے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاج کے متوقع اخراجات کی تفصیل تیار کرکے جلد حکومت کو بھیجی جائے۔بیان کے مطابق، جرائم اور زمین پر قبضے سے متعلق شکایات پر وزیرِ اعلیٰ نے پولیس حکام کو مجرموں اور زمین مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu