Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وی ڈی ستیسان نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

وی ڈی ستیسان نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Awaz The Voice 6 days ago

نئی دہلیکیرل میں وی ڈی ستیاسن نے پیر کے روز وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیا اور گورنر راجیندر وشوناتھ آرلیکر نے یہاں کانگریس مقننہ پارٹی کے رہنما کو عہدے کا حلف دلایا۔ستیاسن نے خدا کے نام پر حلف لیا۔ ستیاسن کے علاوہ ان کی 20 رکنی کابینہ کے دیگر اراکین کو بھی یہاں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں حلف دلایا گیا۔حلف لینے والی 20 رکنی کابینہ میں کانگریس کے سینئر رہنما رمیش چنّیتھلا، کے مُرلی دھرن، اے پی انیل کمار اور کیرل پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر سنی جوزف شامل ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے سینئر رہنما پی کے کنہالی کُٹّی، ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے رہنما شِبو بیبی جان، کیرل کانگریس کے رہنما مونس جوزف، کیرل کانگریس (جیکب) کے رہنما انوپ جیکب اور کمیونسٹ مارکسوادی پارٹی (سی ایم پی) کے رہنما سی پی جان نے بھی حلف لیا۔ کابینہ میں 14 نئے چہرے شامل ہیں، جن میں وزیرِ اعلیٰ ستیاسن بھی شامل ہیں۔ وہ 2001 سے پروور حلقے سے منتخب ہوتے آ رہے ہیں اور پہلی بار حکومت میں کوئی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ کابینہ میں دو خواتین اور درج فہرست ذات برادری سے تعلق رکھنے والے دو اراکین بھی شامل ہیں۔سی ایم پی کے رہنما جان اور آئی یو ایم ایل کے رہنما این شمس الدین، کے ایم شاجی، پی کے بشیر اور وی ای عبدالغفور بھی کابینہ کے نئے چہروں میں شامل ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu