Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

مودی نے سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

Awaz The Voice 6 days ago

نئی دہلیوزیرِ اعظم نریندر مودی نے پیر کو سابق وزیرِ اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو اُن کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ جنتا دل (سیکولر) کے سرکردہ رہنما پالیسی معاملات کی گہری سمجھ اور محروم طبقات کی خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔پیر کو 93 برس کے ہونے والے دیوے گوڑا یکم جون 1996 سے 21 اپریل 1997 تک ہندوستان کے 11ویں وزیرِ اعظم رہے تھے۔ مودی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ عوامی زندگی کے طویل سفر میں انہوں نے ملک کے لیے بے مثال خدمات انجام دی ہیں۔ پالیسی معاملات کی گہری سمجھ اور محروم لوگوں کی خدمت کے تئیں ان کی وابستگی انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ میں خدا سے اُن کی درازیٔ عمر اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu