Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
راجناتھ سنگھ نے ہنوئی میں ہو چی من کو خراج عقیدت پیش کیا

راجناتھ سنگھ نے ہنوئی میں ہو چی من کو خراج عقیدت پیش کیا

Awaz The Voice 5 days ago

ہنوئی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز ویتنام کے بانی رہنما ہو چی من کی 136ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ہنوئی میں واقع ہو چی من سمادھی پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔راج ناتھ سنگھ نے اپنے سرکاری دورۂ ویتنام کے دوران سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ سمادھی پر منعقدہ تقریب سے قبل 969ویں رجمنٹ کے کمانڈر نے وزیرِ دفاع کا استقبال کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کا وژن، قیادت اور قومی آزادی و عالمی یکجہتی کے لیے اُن کی پائیدار وابستگی آج بھی نسلوں کو متاثر کر رہی ہے۔ ہندوستان اور ویتنام کی دوستی مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر قائم ہے۔وزیرِ دفاع اس وقت ویتنام کے دورے پر ہیں، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق روابط کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ ملاقاتیں اور مذاکرات کر رہے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu