Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تمام ہائی کورٹس سے آن لائن سماعت کرنے کی درخواست کی ہے: سی جے آئی سوریا کانت

تمام ہائی کورٹس سے آن لائن سماعت کرنے کی درخواست کی ہے: سی جے آئی سوریا کانت

Awaz The Voice 3 days ago

نئی دہلیہندوستان کے چیف جسٹس سوریا کانت نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ملک بھر کی تمام ہائی کورٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ مقدمات کی سماعت آن لائن (ورچوئل) طریقے سے کریں، اور بیشتر ہائی کورٹس پہلے ہی اس انتظام کو نافذ کر چکی ہیں۔ چیف جسٹس کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب ایک وکیل نے ایک درخواست پر فوری سماعت کی اپیل کی، جس میں دہلی کی تمام عدالتوں کو ایندھن کی بچت کے مقصد سے آن لائن طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ وہ پہلے ہی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو خطوط لکھ کر ورچوئل سماعتوں کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کر چکے ہیں، تاہم عدالتی دائرۂ کار میں ایسی ہدایات جاری کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے وکیل سے کہا کہ عدالتی سطح پر ایسی ہدایات جاری کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ میں پہلے ہی چیف جسٹس صاحبان سے درخواست کر چکا ہوں۔ زیادہ تر ہائی کورٹس اس پر عمل درآمد کر چکی ہیں۔ یہ بار اور بینچ دونوں کی رضاکارانہ کوشش ہونی چاہیے۔جب وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی مفاد میں دہلی کی تمام ضلعی عدالتوں میں بھی ورچوئل سماعتوں کا نظام نافذ کیا جانا چاہیے، تو چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ ضلعی عدالتیں متعلقہ ہائی کورٹس کے انتظامی کنٹرول میں کام کرتی ہیں، اس لیے اس بارے میں فیصلہ کرنا ہائی کورٹس کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ انہوں نے خط کے ذریعے ہائی کورٹس سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ ضلعی عدالتوں تک بھی اس انتظام کو وسعت دینے پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں ہائی کورٹس کے دائرۂ اختیار میں آتی ہیں۔ ان کا انتظامی کنٹرول بھی ہائی کورٹس کے پاس ہے، اس لیے وہی اس بارے میں فیصلہ کریں گی۔ میں نے ان سے ضلعی عدالتوں کے لیے بھی درخواست کی ہے۔یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایندھن کی بچت کے لیے متعدد انتظامی اقدامات نافذ کیے تھے، جن میں متفرق سماعت کے دنوں اور جزوی عدالتی اوقات میں بعض اقسام کے مقدمات کی لازمی ورچوئل سماعت بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وکلا برادری کی جانب سے نمائندگی موصول ہونے پر سپریم کورٹ نے وضاحت کی کہ اگرچہ وکلا کو ورچوئل طریقے سے پیش ہونے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، تاہم ناگزیر حالات میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی اجازت بھی برقرار رہے گی۔ یہ ایندھن بچانے والے اقدامات مرکزی حکومت کی جانب سے مغربی ایشیا میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں اختیار کیے گئے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu