نئی دہلیمرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی پہلی مکمل خواتین پر مشتمل کوہ پیمائی ٹیم کو نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کامیابی سے سر کرنے پر مبارکباد دی۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے بی ایس ایف کی مکمل خواتین کوہ پیمائی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تاریخی کامیابی جرات، حب الوطنی اور غیر متزلزل عزم کی ایک نادر مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناری شکتی، بی ایس ایف کی ناقابلِ شکست طاقت کو ثابت کرتی ہے۔ بی ایس ایف کی مکمل خواتین کوہ پیمائی ٹیم کو میری دلی مبارکباد، جس نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے سنہری تاریخ رقم کی ہے۔فورس کی ہیرک جینتی مناتے ہوئے ان خواتین نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو فتح کیا اور فضاؤں میں 'وندے ماترم' کی گونج بلند کی، جس کے ذریعے انہوں نے جرات، حب الوطنی اور لگن کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ ٹیم کے تمام اراکین کو میرا سلام۔

