نئی دہلیعالمی چیلنجز کے باوجود ملک کی برآمدات اپریل میں 13.78 فیصد بڑھ کر 43.56 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔تجارت کے سکریٹری راجیش اگروال نے جمعہ کو بتایا کہ اپریل میں درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 71.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس دوران تجارتی خسارہ 28.38 ارب ڈالر رہا۔ اگروال نے کہا کہ گزشتہ ماہ مغربی ایشیا کو ہندوستان کی برآمدات 28 فیصد گھٹ کر 4.16 ارب ڈالر رہ گئیں، جبکہ اپریل 2025 میں یہ 5.78 ارب ڈالر تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی ایشیا سے درآمدات اپریل میں 31.64 فیصد کم ہو کر 10.47 ارب ڈالر رہ گئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ 15.32 ارب ڈالر تھیں۔

