Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کانز 2026: ایشوریہ رائے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں

کانز 2026: ایشوریہ رائے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں

Awaz The Voice 1 day ago

نئی دہلیکانز فلم فیسٹیول 23 مئی کو اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے اور جس لمحے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، وہ آخرکار آ گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ اداکارہ نے پہلے دن نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن کر اپنی دلکشی کے جلوے بکھیرے، جس نے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ اس کے بعد جب ایشوریہ شام کے وقت ایک ڈنر تقریب میں شرکت کے لیے باہر نکلیں تو لوگوں کی نظریں ان سے زیادہ آرادھیا پر ٹھہر گئیں۔ ایشوریہ گلابی گاؤن میں نہایت حسین دکھائی دے رہی تھیں، لیکن ان کی لاڈلی بیٹی نے بھی سرخ گاؤن پہن کر اپنی والدہ کو سخت مقابلہ دیا۔ یوں آرادھیا نے غیر رسمی طور پر کانز میں اپنے گلیمرس انداز کا آغاز کر دیا۔ اب ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu