Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جامعہ ملیہ اسلامیہ :انڈیا ٹوڈے رینکنگ 2026 میں نمایاں کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ :انڈیا ٹوڈے رینکنگ 2026 میں نمایاں کامیابی

Awaz The Voice 2 hrs ago

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انڈیا ٹوڈے رینکنگز دوبزار چھبیس میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ یونیورسٹی کے شعبہ ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ' نے ' بیسٹ ویلیو فار منی ہوٹل مینجمنٹ کالجز زمرے میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن اور بہترین ابھرتے ہوئے ہوٹل مینجمنٹ کالجز میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

یونیورسٹی کی کامیابیوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے، جامعہ کی فیکلٹی آف آرکیٹیکچر نے انڈیا ٹوڈے (ایم ڈی آر اے بیسٹ کالجز رینکنگ دوہزار چھبیس میں آرکی ٹیکچر کے زمرے میں پانچواں مقام حاصل کر کے ہندوستان کے ممتاز آرکیٹیکچر اداروں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے

وی سی کی مبارک باد

اس کامیابی پر اساتذہ طلبہ اور عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کہا کہ یہ اعزاز جامعہ کے تعلیمی معیار صنعت سے مضبوط روابط معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ شعبوں میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مستقل عزم کی عکاسی کرتا ہےپروفیسر مظہر آصف نے کہا کہ یہ رینکنگ اعلیٰ تعلیم کے خصوصی شعبوں میں جامعہ کی مسلسل کامیابیوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شعبہ سیاحت و مہمان نوازی انتظام اور فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکسٹکس مستقبل میں بھی نئی بلندیوں کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رینکنگ معیاری تعلیم اور صنعت پر مبنی تدریس کے لیے جامعہ کی ترجیح کی توثیق کرتی ہے۔

رجسٹرار نے کہا قابل فخر

پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے اس کامیابی کو جامعہ کے لیے انتہائی فخر کا باعث قرار دیا اور اساتذہ طلبہ محققین سابق طلبہ اور عملے کی مشترکہ کوششوں کو سراہا جنہوں نے جامعہ کی تعلیمی ساکھ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر قومی اور بین الاقوامی رینکنگ جامعہ کے اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ مسلسل تعلیمی معیار اور اساتذہ و طلبہ کی محنت ہی بڑی کامیابیوں کی بنیاد بنتی ہے۔

وائس چانسلر اور رجسٹرار نے جامعہ کے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل کو بھی اس کامیابی میں اس کے کردار پر مبارکباد دی۔ انہوں نے فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر پنکج کمار گپتا اور شعبہ سیاحت و مہمان نوازی انتظام کی سربراہ پروفیسر سارہ حسین کو بھی مبارکباد پیش کی کیونکہ شعبے نے تدریس تحقیق صنعت سے اشتراک انٹرن شپ پلیسمنٹ اور مہارت کی ترقی سمیت مختلف اہم شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ ایکسٹکس کے ڈین پروفیسر قمر ارشاد اور شعبہ آرکیٹیکچر کی سربراہ پروفیسر طیبہ منور کو بھی انڈیا ٹوڈے۔ ایم ڈی آر اے بہترین کالجز رینکنگ 2026 میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ اس رینکنگ میں آرکیٹیکچر اداروں کا جائزہ طلبہ کے داخلے کے معیار اور نظم و نسق۔ تعلیمی معیار۔ بنیادی ڈھانچے اور کیمپس زندگی۔ شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی۔ کیریئر میں پیش رفت اور پلیسمنٹ۔ نیز تعلیمی اور صنعتی ماہرین کے درمیان ادارے کی ساکھ جیسے معیارات کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

تازہ ترین رینکنگ ایک بار پھر اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ تعلیمی معیار کو فروغ دینے۔ اختراع کی حوصلہ افزائی کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے ملک کے ممتاز اداروں میں اپنی حیثیت مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu