Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
صدر مرمو 26 مئی سے سکم کے تین روزہ دورے پر ہوں گی

صدر مرمو 26 مئی سے سکم کے تین روزہ دورے پر ہوں گی

Awaz The Voice 1 day ago

نئی دہلیحکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو 26 مئی سے سکم کے تین روزہ دورے پر رہیں گی۔ حکام کے مطابق صدرِ جمہوریہ 26 مئی کی دوپہر لیبنگ آرمی ہیلی پیڈ پر پہنچیں گی اور وہاں سے لوک بھون جائیں گی۔ اس کے بعد وہ گانگٹوک کے دیورالی علاقے میں واقع نامگیال انسٹی ٹیوٹ آف تبتولوجی اور رج پارک میں واقع آرکڈیریم کا دورہ کریں گی۔ حکام کے مطابق صدرِ جمہوریہ 27 مئی کی صبح ہندوستان-چین سرحد پر واقع ناتھو لا کا دورہ کریں گی۔ اس کے بعد وہ سکم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن (جلسۂ تقسیمِ اسناد) میں شرکت کریں گی، جہاں وہ 2023، 2024 اور 2025 کے بیچ کے طلبہ کو ڈگریاں عطا کریں گی۔ حکام نے بتایا کہ صدرِ جمہوریہ 28 مئی کو پالزور اسٹیڈیم میں سکم پولیس کی پریڈ میں شرکت کریں گی، جس کے بعد وہ واپس دہلی روانہ ہو جائیں گی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu