Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیرالہ کے سابق وزیر ٹی یو کوروولا  کا 89 سال کی عمر میں انتقال

کیرالہ کے سابق وزیر ٹی یو کوروولا کا 89 سال کی عمر میں انتقال

Awaz The Voice 3 weeks ago

نئی دلی کیرالہ کے سابق وزیر اور کیرالہ کانگریس (جوزف) کے نائب صدر ٹی یو کوروویلا کا جمعہ کی دیر رات یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ پارٹی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہ 89 برس کے تھے۔ ٹی یو کوروویلا نے وی ایس اچیوتانندن کی قیادت والی حکومت میں وزیرِ تعمیراتِ عامہ (پبلک ورکس منسٹر) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2006 سے 2011 تک کوتھامن گلم اسمبلی حلقے کی نمائندگی بھی کرتے رہے۔کیرالہ کانگریس (جوزف) کے سینئر رہنما کوروویلا ربڑ بورڈ کے رکن اور ریاستی ہاؤسنگ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسن نے کوروویلا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کیرالہ کانگریس کا ایک مضبوط اور بااثر رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوروویلا اپنی پوری سیاسی زندگی میں پی جے جوزف کے شانہ بشانہ مضبوطی سے کھڑے رہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان اور ان کے ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنچایت صدر کے عہدے سے لے کر وزیر کے منصب تک مختلف ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا انتقال کیرالہ کی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اپوزیشن لیڈر پِنرائی وجین نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوروویلا نے بطور وزیر اور عوامی نمائندہ عوامی زندگی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے رہنما تھے جو اپنی سیاسی سرگرمیوں اور برسوں پر محیط عوامی خدمت کے باعث ہمیشہ عوام کے قریب رہے۔ اسی وجہ سے ان کی ایک منفرد اور ممتاز شناخت قائہم ہوئی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Awaz The Voice Urdu