Awaz The Voice
Awaz The Voice

یہودی آبادکاری: امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں تو تو میں میں

  • 33d
  • 0 views
  • 0 shares

یہودی آبادکاری: امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں تو تو میں میں

واشنگٹن: اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

دونوں کے درمیان گفتگو انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو زرد کارڈ دکھایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم امریکی خدشات کو سمجھتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ جن مکانات کی منظوری دی گئی اس کی تعداد کو کم کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے سے اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔

#Tags اسرائیل


Dailyhunt

مزید پڑھیں
سیاست
سیاست

'2025 تک ٹی بی سے پاک ہندوستان کیلئے ٹی بی ویکسین کاتجربہ جاری'

'2025 تک ٹی بی سے پاک ہندوستان کیلئے ٹی بی ویکسین کاتجربہ جاری'
  • 49m
  • 0 views
  • 0 shares

نئی دہلی: حکومت نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ وہ سال 2025 تک ہندوستان کو تپ دق (ٹی بی) سے پاک بنانے کے ہدف کے ساتھ کام کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں اس کی ویکسین کی آزمائش کا تیسرا مرحلہ چل رہا ہے اور اسکی جلد ہی آنے کی امید ہے ۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ نے آج وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹسٹ کے دوران ٹی بی ٹسٹ میں کچھ کمی آئی تھی لیکن اب اس معاملے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک 18 لاکھ ٹسٹ ہوچکے ہیں اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیسی کمپنی ٹی بی کی ویکسین کا تجربہ کر رہی ہے ۔ تجربہ کا تیسرا مرحلہ جاری ہے اور اسی رپورٹ کی بنیاد پر اس کو لگائے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2025 تک ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کا ہدف رکھا ہے اور اس کے مطابق کام جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ریاستوں سے بھی اپیل کی گئی ہے ۔ اور انہیں ٹی بی سے پاک رہنے کے لیے پروگرام بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔وزیر نے بتایا کہ لکشدیپ اور جموں و کشمیر کے دو اضلاع کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے ۔ اسی طرح پورے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں
سیاست
سیاست

خاتون ارکان پارلیمنٹ کیساتھ تھرور کی سیلفی فحش:پورندیشوری

خاتون ارکان پارلیمنٹ کیساتھ تھرور کی سیلفی فحش:پورندیشوری
  • 50m
  • 0 views
  • 0 shares

تھرواننتا پورم: کانگریس قائد ششی تھرور خاتون ارکان پارلیمان کے ساتھ اپنی سیلفی کیلئے اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ا س تصویر پر لوگوں کے ردعمل آرہے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ہیں بی جے پی کی قومی جنرل سکریٹری دگوباتی پورندیشوری ، جنہوں نے اسے فحش قرار دیا ہے۔ پورندیشوری نے ٹوئٹر پر لکھا ہیکہ لوک سبھا ایک مقدس جگہ ہے ، جہاں عوامی امور پر بحث کی جاتی ہے ۔ یہ افسوسناک ہے کہ ششی تھرور لوک سبھاکو اس لئے پرکشش مانتے ہیں کیونکہ یہاں خاتون اراکین ہیں۔ یہ فحش ہے اور یہ جمہوریت کے سب سے بڑے ایوان کے احترام کم کرنے کے مترادف ہے ۔ تھرواننتا پورم لوک سبھاحلقہ کی نمائندگی کرنے والے تھرور پیر کو اس وقت سوالا ت کے گھیرے میں آگئے جب انہوں نے ٹوئٹر پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن چھ خواتین اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔سیلفی کے ساتھ دیئے گئے کیپشن نے بھی لوگوں کی توجہ مبذول کی جس میں تھرو ر نے لکھا تھا کہ کون کہتا ہیکہ لوک سبھا کام کرنے کیلئے پرکشش جگہ نہیں ہے؟ اس تصویر میں تھرور 'سپریہ سولے ، پرنیت کور، تمی جاچی، ممی چکرورتی، نصرت جہاں اور جیوتی منی کے درمیان نظر آرہے ہیں۔

Dailyhunt

مزید پڑھیں

No Internet connection