Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کانگریس اقلیتوں کا اپنا گھر، یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں مسلمان، عمران پرتاپ گڑھی نے اقلیتی شعبہ کے کنونشن میں کیا بڑا دعویٰ

کانگریس اقلیتوں کا اپنا گھر، یہاں کرایہ دار نہیں بلکہ مالک ہیں مسلمان، عمران پرتاپ گڑھی نے اقلیتی شعبہ کے کنونشن میں کیا بڑا دعویٰ

Bharat Express 2 weeks ago

اترپردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے لکھنؤواقع نہروبھون، میں کانگریس کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں راجیہ سبھا رکن اورآل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ "کانگریس ہی اقلیتوں کا اصل گھرہے اوریہ بات تاریخ، جدوجہد اورقربانیوں سے ثابت ہوتی ہے۔ آج ملک ایک ایسے دورسے گزررہا ہے، جہاں نفرت کی سیاست کومنصوبہ بند طریقے سے فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹائی جا سکے۔" انہوں نے کہا کہ "آج نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہے، کسان بحران کا شکارہے اور مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے، لیکن ان مسائل پربات کرنے کے بجائے سماج کومذہب اورذات کے نام پرتقسیم کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت خوف اورنفرت کی سیاست کررہی ہے، مگر ہندوستان کی گنگا-جمنی تہذیب کوکوئی ختم نہیں کرسکتا۔"

عمران پرتاپ گڑھی نے مزید کہا کہ "یہ ملک آئین سے چلتا ہے اورکانگریس نے ہمیشہ آئین کی حفاظت کی ہے۔ جب-جب اس ملک پرخطرہ آیا، تب-تب کانگریس نے آگے بڑھ کرجمہوریت اور بھائی چارے کو بچانے کا کام کیا ہے۔ آج کچھ طاقتیں آئین کوکمزورکرنا چاہتی ہیں، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ 2024 میں عوام نے ان کے غرورکوتوڑدیا اور2027 میں اترپردیش کی عوام انہیں مکمل جواب دے گی۔"

کانگریس نے تمام طبقات کوآگے بڑھایا: عمران پرتاپ گڑھی

انہوں نے کانگریس کی وراثت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ "مولانا ابوالکلام آزاد کو پہلا وزیرتعلیم بنانا ہو، ڈاکٹرذاکرحسین کوصدرجمہوریہ بنانا ہویا ڈاکٹرمنموہن سنگھ کووزیراعظم بنانا- کانگریس نے ہمیشہ ہرطبقہ کوآگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔ اسی طرح کانگریس نے ملک کوکئی مسلم وزرائے اعلیٰ بھی دیئے، جن میں عبدالغفور(بہار)، اے آرانتولے (مہاراشٹر) اورمحمد علیم الدین (آسام) جیسے نام شامل ہیں، جواس بات کی دلیل ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کوقیادت اورنمائندگی دی ہے۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ کانگریس آپ کا اپنا گھرہے، یہاں آپ کرایہ دارنہیں بلکہ مالک ہیں۔"

اقلیتی طبقہ سے عمران پرتاپ گڑھی کی بڑی اپیل

انہوں نے اقلیتی سماج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی سیاسی طاقت کوپہچانیں، بکھراؤچھوڑیں اورمتحد ہوکرکانگریس کومضبوط کریں۔ اترپردیش کی سیاست ملک کی سمت طے کرتی ہے اوراگریہاں تبدیلی آئے گی توپورے ملک پراس کا اثرپڑے گا۔ نفرت کے بازارمیں محبت کی دکان کھولنی ہوگی اوریہی کانگریس کا راستہ ہے۔"

سہیل انصاری نے اقلیتی شعبہ کی سنبھالی ذمہ داری

اس موقع پراترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدروسابق رکن اسمبلی سہیل انصاری نے باضابطہ طورپرعہدہ سنبھالا۔ سہیل انصاری نے کہا کہ اترپردیش ہمیشہ ملک کی سیاست کو سمت دیتا رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اقلیتی سماج اپنی طاقت پہچانے اورمتحد ہوکرکانگریس کے ساتھ کھڑا ہو۔ 2027 کا انتخاب تاریخی ہوگا اوراس میں اقلیتوں کا فیصلہ کن کردارہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی وہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ ہمیں عزت اورنمائندگی دی ہے اورآئندہ بھی ہمارے حقوق کی لڑائی مضبوطی سے لڑے گی۔ پروگرام میں کانگریس کے متعدد سینئر رہنما، عہدیداران اورصوبہ بھر سے آئے ہزاروں کارکنان موجود رہے۔ کنونشن میں تنظیم کو مضبوط بنانے اور2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے واضح پیغام دیا گیا کہ کانگریس زمینی سطح پراپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے پوری طرح تیارہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu