Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
اس ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال، دنیائے کرکٹ میں غم کا ماحول، جانئے کیسے ہوا حادثہ

اس ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال، دنیائے کرکٹ میں غم کا ماحول، جانئے کیسے ہوا حادثہ

Bharat Express 2 hrs ago

کرناٹک کے سابق رنجی کرکٹرایس ایل اکشے کی اتوارکوحرکت قلب بند ہوجانے (ہارٹ اٹیک) سے موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ایک مقامی میچ کھیلنے کے دوران ہوا تھا۔ ایس ایل صرف 39 سال کے تھے، وہ شیوا موگا کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے پہلے کرناٹک کی طرف سے رنجی ٹرافی کھیلا تھا اورکرناٹک پریمیئرلیگ میں بھی شامل تھے، جسے اب مہاراج ٹرافی کے ایس سی اے ٹی-20 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، اکشے آرکے پورم کے گراونڈ میں منعقدہ تھرڈ ڈیویشن میچ میں کھیل رہے تھے۔ یہ مقابلہ دوپہرکے وقت ہورہا تھا۔ فیلڈنگ کرنے کے دوران انہیں سینے میں درد محسوس ہوا۔ انہوں نے اس کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں فوراً نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ قدرت کوکچھ اورہی منظورتھا۔ اسپتال پہنچنے پرڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اکشے کی ناگہانی موت نے کرناٹک کی کرکٹ برادری پرغم کی لہردوڑائی ہے۔ سابق کھلاڑیوں سے لے کرآفیشلزتک ہرکوئی اس لیجنڈ اسٹارکے کھونے پرسوگوارہے۔ سابق ہندوستانی کرکٹر ڈوڈا گنیش نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ میں اپنے دکھ کا اظہارکیا۔ گنیش نے لکھا، "کرکٹ کی دنیا کے لیے انتہائی افسوسناک خبر۔ 39 سالہ فاسٹ بولرایس ایل اکشے، جنہیں میں اپنے انڈر-19 دنوں سے قریب سے فالوکررہا تھا، کا آج ایک ڈویژن میچ کھیلتے ہوئے انتقال کرگئے۔" انہوں نے مزید لکھا، "میرے پاس اپنے غم کو ظاہرکرنے کے لئے لفظ نہیں ہیں۔ یہ پرسکون طبیعت کے اس شخص نے 2011/12 میں کرناٹک کے لیے کھیل کرکافی کامیابی حاصل کی تھی، اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ اکشے کی روح کوسکون ملے"۔

کرناٹک کے کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے بھی اکشے کو خراج عقیدت پیش کی اوران کی صلاحیتوں کو یاد کیا۔ کے ایس سی اے نے ایک بیان میں کہا، "اکشے نے فرسٹ کلاس سطح پرکرناٹک کی فخرکے ساتھ نمائندگی کی اوراپنے کھیل کیریئرسے آگے بھی اٹوٹ جنون اورعزم کے ساتھ کھیل کی خدمت جاری رکھی۔ جونیئرسطح کے کوچ کے طورپرانہوں نے نوجوان کرکٹروں کونکھارنے اوررہنمائی کرنے میں اہم کردارنبھایا۔"

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu