Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Amarnath Yatra Begins: امرناتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل

Amarnath Yatra Begins: امرناتھ یاترا کے آغاز پر وزیراعظم نریندر مودی نے شیو بھکتوں کو دی مبارکباد، پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل

Bharat Express 3 weeks ago

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں مقدس امرناتھ یاترا کے آغاز پر ملک بھر سے آنے والے شیو بھکتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے زندگی کا ایک نہایت خوش نصیبانہ اور روحانی تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ یاترا کے دوران صفائی، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور پانچ اہم عہد ضرور کریں۔

بابا برفانی کے درشن لاکھوں عقیدت مندوں کے لیے یادگار لمحہ

وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیٹھ پورنیما کے دن پہلی پوجا کے ساتھ ہی مقدس غار کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے کھل جاتے ہیں اور آستھا کا یہ عظیم سفر شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک کے مختلف حصوں سے لاکھوں عقیدت مند اپنی اپنی زبان، ثقافت اور روایات کے ساتھ بابا برفانی کے درشن کے لیے یہاں پہنچتے ہیں، جو ان کی زندگی کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ ہوتا ہے۔

انتظامیہ، فوج اور سیکورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا

وزیراعظم نے امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد میں مصروف تمام اداروں اور اہلکاروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ، جموں و کشمیر انتظامیہ، بھارتی فوج، سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این ڈی آر ایف، ڈاکٹروں، طبی عملے، صفائی کارکنوں اور دیگر انتظامی اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے یاترا محفوظ اور منظم انداز میں جاری ہے۔

یاتریوں سے پانچ اہم عہد کرنے کی اپیل

وزیراعظم مودی نے یاتریوں سے پانچ عہد کرنے کی درخواست بھی ہے۔ یاترا کے دوران صفائی برقرار رکھیں اور تمام قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کی ہدایات، خصوصاً موسم اور دشوار راستوں سے متعلق مشوروں پر مکمل عمل کریں۔ ''ووکل فار لوکل'' مہم کے تحت اپنے کل اخراجات کا کم از کم 10 فیصد جموں و کشمیر کی مقامی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کریں تاکہ مقامی لوگوں کی روزی روٹی کو سہارا مل سکے۔ راکھی کے تہوار پر ''ایک پیڑ ماں کے نام'' مہم کے تحت اپنے بہن یا بھائی کو ایک پودا تحفے میں دیں۔ پورے سال دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم مودی نے دعا کی کہ بابا برفانی تمام عقیدت مندوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مزید عزم و حوصلہ عطا کریں تاکہ سب مل کر 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu