اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنورکے افضل گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایک اہم بیان دیا۔ سوریہ چوہان قتل کیس پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدرشن چکرقائم کرنا ضروری ہے۔ تبھی یہ ملک محفوظ رہے گا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سوریہ چوہان کو دوستی کے نام پردھوکہ دیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پران پرحملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دوستی کی آڑمیں چھرے بازی منظورنہیں ہے۔ کوئی اپنی نا اہل اولاد کوسمجھا نہیں پا رہا ہے توسمجھووہ غلطی کررہا ہے۔ یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہے اور اسے سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہمدردیاں ہمیشہ عام اورقانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے ساتھ ہیں۔ امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔
پاکستان سے آئے 1645 خاندانوں کوزمینوں پردیا قبضہ
اس سے قبل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان سے بے گھرہونے والے خاندانوں، سابق فوجیوں اورپٹہ داروں کوزمین کے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان سے بے گھرہونے والے 1,645 خاندانوں اورسابق فوجیوں/لیزہولڈرزمیں زمین کے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس کے بعد انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جن خاندانوں نے پاکستان سے ہجرت کی تھی اورجن کی آبائی جائیدادوں پرقبضہ کیا گیا تھا، انہیں دہائیوں کے بعد بھی انصاف نہیں ملا ہے۔ چوتھی نسل میں ہم نے ان بے گھرخاندانوں کوان کی زمینوں کے مالکانہ حقوق دیئے ہیں۔ ان کی تعداد 1,645 ہے۔ یعنی کل 8,000 سے 10,000 افراد آج یہ دستاویزات حاصل کررہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان خاندانوں کوان کا حق دیا ہے۔
سامنے کوئی شیطان ہوتوہتھیاراٹھانا ضروری
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مہابھارت اوروِدورکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی روایت اورثقافت ہمیشہ سے دھرم (مذہب) کے تحفظ کا پیغام دیتی رہی ہے۔ اگرسامنے کوئی خردوشن (راکشس) ہوتوہتھیاراٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم ان کی حفاظت کرتا ہے، جودھرم کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس سرزمین نے تاریخ کی تشکیل اورتخلیق دونوں کی گواہی دی ہے، لہٰذا معاشرے کوصحیح اورغلط کے درمیان فرق کوواضح طورپرسمجھنا چاہئے۔ ساتھ ہی، ہمیں ان لوگوں سے لڑنا چاہئے، جوملک کے خلاف بغاوت کرتے ہیں، کیونکہ انہیں صرف لڑائی سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔
ریاست میں گئوکشی کے خلاف سخت قانون نافذ
گائے کے تحفظ کے معاملے پربھی بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کچھ لوگ گائے کو قومی جانورقراردینے کی بات کرتے ہیں، گائے کوصرف ایک جانورقراردیتے ہیں۔ ریاستی حکومت گائے کی حفاظت کے لیے بے پناہ کوشش کررہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوستان میں گائے کی تعظیم اوراحترام کی صدیوں پرانی روایت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اترپردیش میں گائے کے ذبیحہ کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں اورحکومت اس مسئلہ پرکوئی سستی نہیں دکھاتی ہے۔ گائے کے ذبیحہ میں ملوث افراد کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-

