Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Congress Leaders Extend Greetings on Eid-ul-Adha: عیدالاضحیٰ پر کانگریس لیڈران نے پیش کی مبارکباد، کھڑگے، راہل اور پرینکا نے اتحاد و بھائی چارے کی دعا کی

Congress Leaders Extend Greetings on Eid-ul-Adha: عیدالاضحیٰ پر کانگریس لیڈران نے پیش کی مبارکباد، کھڑگے، راہل اور پرینکا نے اتحاد و بھائی چارے کی دعا کی

Bharat Express 1 week ago

نئی دہلی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کئی لیڈران نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کی دعا کی۔

ملکارجن کھڑگے کا پیغام

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''عیدالاضحیٰ کا تہوار ایثار، ایمان، رحم دلی اور معافی جیسی ابدی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ مقدس موقع ہمیں بھائی چارے کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے، اتحاد کے رشتوں کو گہرا کرنے اور ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے جس کی بنیاد امن، ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی پر قائم ہو۔ آپ سب کو خوشیوں اور برکتوں بھری عید مبارک۔''

راہل اور پرینکا کی نیک خواہشات

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لکھا، ''آپ کو اور آپ کے خاندان کو خوشیوں بھری بکراعید کی مبارکباد۔ آج آپ کا گھر محبت اور اپنائیت سے بھرا رہے۔ عید مبارک۔'' کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھا، ''سبھی کو عیدالاضحیٰ مبارک۔ یہ خوشیوں بھرا موقع ہر گھر میں امن، محبت اور خوشحالی لے کر آئے۔ ہم سب کے لیے خوشیوں، برکتوں اور اتحاد و بھائی چارے کی دعا کرتے ہیں۔''

کیرلم کے سی ایم ستیشن کا پیغام

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن نے اپنے پیغام میں کہا، ''بکراعید قربانی اور بے لوث عبادت کا دائمی پیغام لے کر آتی ہے۔ اس تہوار کی اقدار ہماری روزمرہ زندگی میں نظر آنی چاہئیں اور معاشرے کو انسانیت اور رحم دلی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیے۔ ان تہواروں کی روحانی روشنی ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ ہمت اور امید کے ساتھ کرنے کی طاقت دے۔ آپ سب کو عید مبارک۔''

وینوگوپال نے بھی دی مبارکباد

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے بھی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے محبت اور بھائی چارے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ''عیدالاضحیٰ کے مقدس موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں رحم دلی، بھائی چارے اور خوشی کی علامت بنے۔''

بھارت ایکسپریس۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu