Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Gautam Adani Anniversary Kedarnath: شادی کی 40ویں سالگرہ پر کیدارناتھ پہنچے  گوتم اڈانی ،ولڈ لیبر ڈے پر 4 لاکھ ملازمین کے لیے شروع کی  نئی پہل

Gautam Adani Anniversary Kedarnath: شادی کی 40ویں سالگرہ پر کیدارناتھ پہنچے گوتم اڈانی ،ولڈ لیبر ڈے پر 4 لاکھ ملازمین کے لیے شروع کی نئی پہل

Bharat Express 3 weeks ago

نئی دہلی: دنیا کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی نے اپنی شادی کی 40ویں سالگرہ ایک روحانی انداز میں مناتے ہوئے اہلیہ پریتی اڈانی کے ساتھ کیدار ناتھ میں حاضری دی اور بھگوان شیو کی خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی چار دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی کو یاد کرتے ہوئے کامیابی میں اپنی اہلیہ کے کردار کو "خاموش طاقت" اور "مضبوط بنیاد" قرار دیا۔گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو اپنے لیے بے حد خاص قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عالمی یومِ مزدور ہے اور دوسری طرف ان کی شادی کی سالگرہ، ایسے مقدس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور طاقت کے لیے پرارتھناکی۔ انہوں نے پریتی ادانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہیں۔

اڈانی گروپ کے سربراہ نے اس موقع پر اپنے چار لاکھ سے زائد ملازمین کے لیے ایک نئی پہل کا بھی اعلان کیا۔ اس اقدام کو "اپنی بات، اپنوں کے ساتھ" کا نام دیا گیا ہے، جس کا مقصد ادارے کے ہر فرد کے ساتھ براہِ راست اور مخلصانہ رابطہ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی رسمی کارپوریٹ پروگرام نہیں بلکہ ایک خاندانی ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔گوتم اڈانی نے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے وقتاً فوقتاً اپنے خیالات، تجربات اور زندگی کے اسباق اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملازمین سے سیکھنے کے لیے بھی تیار رہیں گے۔ ان کے مطابق جب لاکھوں افراد ایک دوسرے کا سہارا بن کر کام کریں گے تو کام کے معیار اور لگن میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے "ترقی یافتہ بھارت" کے وژن کو بھی دہرایا اور کہا کہ ادانی گروپ صرف بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے نہیں بنا رہا بلکہ ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پورا ادانی خاندان متحد ہو کر کام کرے گا تو وہ ملک کی تعمیر میں نمایاں حصہ ڈالے گا۔آخر میں گوتم ادانی نے بھگوان شیو سے پرارتھنا کی کہ پورا گروپ اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتا رہے اور ملک کی خدمت میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu