Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Imran Masood on Ram Mandir CEO Appointment: ''حکومت مندر میں کاروبار چلانا چاہتی ہے.''، رام مندر کے سی ای او کی تقرری پر برہم ہوئے کانگریس لیڈر عمران مسعود

Imran Masood on Ram Mandir CEO Appointment: ''حکومت مندر میں کاروبار چلانا چاہتی ہے.''، رام مندر کے سی ای او کی تقرری پر برہم ہوئے کانگریس لیڈر عمران مسعود

Bharat Express 5 days ago

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بدھ کے روز رام مندر ٹرسٹ کے پہلے سی ای او کے طور پر جتیندر مشرا کی تقرری پر تنقید کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم، جی ڈی پی کی شرح نمو اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے بھی ردعمل ظاہر کیا۔

رام مندر ٹرسٹ کے سی ای او کے حوالے سے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا، ''وہ آر ایس ایس سے ہی وابستہ شخص ہوگا، کوئی دوسرا نہیں ہوگا۔ یہ آستھا کا معاملہ ہے اور سی ای او کی تقرری سادھو سنتوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ مندر کا کام سادھو سنتوں اور پجاریوں کا ہے۔ لیکن مندر میں سی ای او بٹھایا جا رہا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس کے ذریعے کاروبار چلایا جائے تو وہ چلائے۔''

مہاراشٹر میں 2 کروڑ ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کے راہل گاندھی کے الزام پر عمران مسعود نے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ''میں آپ کو ایک بات بتاتا ہوں۔ یا تو پچھلا الیکشن غلط تھا یا یہ والا غلط ہے۔ ایک بات تو یقینی طور پر غلط ہے۔ 2024 کے بعد ہونے والے تمام انتخابات غیر قانونی ہیں۔ جن ووٹوں کو آپ نے حذف کیا تھا، انہیں اب بنگال میں بحال کیا جا رہا ہے۔ تب آپ پر سوال اٹھیں گے۔''

ٹی این شیشن کو نہیں بھولا ملک

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ''میں الیکشن کمشنر سے کہنا چاہتا ہوں کہ ملک اسے یاد رکھے گا۔ یہ ملک ٹی این شیشن کو نہیں بھولا ہے۔ انہوں نے دکھایا تھا کہ الیکشن کمیشن کیا ہوتا ہے۔ یہ ملک آپ کو بھی نہیں بھولے گا۔ حکومت نے الیکشن کمیشن کو برباد کرنے کا کام کیا ہے اور ملک اسے نہیں بھولے گا۔''

یوپی میں سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کا مقف

اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم اور کانگریس کی جانب سے 115 سے 120 نشستوں کے مطالبے پر عمران مسعود نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ اعداد و شمار کہاں سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک باعزت حیثیت کے ساتھ انتخابات میں اترے گی۔

انہوں نے کہا، ''ہم باعزت حیثیت کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے، کیونکہ کانگریس کے لیے راہل گاندھی نے بہت محنت کی ہے اور ہم اس محنت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ 2017 میں اکھلیش یادو وزیر اعلیٰ تھے، اس وقت ہمیں 107 نشستیں ملی تھیں۔ اب ہماری صورتحال ویسی نہیں ہے۔ سیٹوں کی تقسیم میں ہماری برتری نظر آنی چاہیے۔''

جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر بھی اٹھایا سوال

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.8 فیصد رہنے کے دعووں پر عمران مسعود نے کہا، ''سابق مالیاتی سکریٹری سبھاش گرگ نے کہا ہے کہ جی ڈی پی 2.6 فیصد ہے، جو سچ بھی نظر آتی ہے، کیونکہ روٹی، کپڑا اور مکان کی قیمتیں 4 گنا ہو گئی ہیں۔ عام آدمی اور صارف کی جیب کٹ رہی ہے۔''

بھارت ایکسپریس۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu