Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
IPL 2026 Final: ڈار، بھونیشور اور ہیزل ووڈ کی شاندار گیندبازی، آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو 155 رنز پر روکا

IPL 2026 Final: ڈار، بھونیشور اور ہیزل ووڈ کی شاندار گیندبازی، آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو 155 رنز پر روکا

Bharat Express 3 weeks ago

احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ 2026 کا فائنل مقابلہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کرنے والی آر سی بی نے گجرات ٹائٹنز کو مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز تک محدود کر دیا۔

سائی اور شبمن گل کی جوڑی ناکام

پورے ٹورنامنٹ میں حریف ٹیموں کے لیے دردِ سر ثابت ہونے والی گجرات ٹائٹنز کی اوپننگ جوڑی، سائی سدرشن اور شبمن گل، فائنل میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔ سائی سدرشن 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر بھونیشور کمار کا شکار بنے، جبکہ شبمن گل صرف 10 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ان دونوں کے جلد پویلین لوٹنے کے بعد گجرات کی بیٹنگ لائن اپ دباؤ کا شکار نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

واشنگٹن سندر نے سنبھالی اننگز

مشکل حالات میں واشنگٹن سندر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس کی بدولت گجرات ٹائٹنز 155 رنز کے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اگر سندر مزاحمت نہ کرتے تو ٹیم کا اسکور اس سے بھی کم رہ سکتا تھا۔

دیگر بلے بازوں کی کارکردگی

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے نشانت سندھو نے 20 رنز بنائے، جبکہ جوس بٹلر 19 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ ارشد خان نے مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 15 رنز اسکور کیے۔ راہل تیوتیا 7 اور راشد خان بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کاگیسو ربادا 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

RCBکے گیندبازوں کا زبردست مظاہرہ

آر سی بی کی جانب سے راسخ سلام دار سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ انہوں نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیے۔ جوش ہیزل ووڈ نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 37 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھونیشور کمار نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیے، جبکہ کرونال پانڈیا نے چار اوورز میں صرف 23 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کیے۔ جیکب ڈفی کو کوئی وکٹ تو نہ مل سکی، تاہم انہوں نے اپنے چار اوورز میں 38 رنز دیے۔

RCBکے پاس دوسری ٹرافی جیتنے کا موقع

اب رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل 2026 کا خطاب اپنے نام کرنے اور مسلسل دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کے لیے 156 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ اگر آر سی بی یہ ہدف عبور کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کر لے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu