Dailyhunt
Jabalpur Cruise Incident: جبل پور کے برگی باندھ پر بڑا حادثہ، 31 افراد کو لے کر جانے والا جہاز ڈوب گیا، 4 لاشیں برآمد، 12 ابھی بھی لاپتہ

Jabalpur Cruise Incident: جبل پور کے برگی باندھ پر بڑا حادثہ، 31 افراد کو لے کر جانے والا جہاز ڈوب گیا، 4 لاشیں برآمد، 12 ابھی بھی لاپتہ

Bharat Express 2 weeks ago

جبل پورمیں جمعرات کے روزبڑا حادثہ پیش آیا ہے، جہاں اچانک چلے آندھی طوفان کے سبب نرمدا برگی ڈیم میں چلنے والا جہازڈوب گیا۔ اس میں تقریباً 31 افراد سوارتھے۔ اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 15 لوگوں کوریسکیوکرلیا گیا ہے۔ وہیں 12 افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔ جبل پورکلکٹرراگھویندرسنگھ نے بتایا کہ برگی باندھ میں ایک جہازکے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ 15 لوگوں کوبچالیا گیا ہے جبکہ 12 دیگرلاپتہ افراد کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔ تلاشی اوربچاومہم چل رہی ہے۔

آندھی طوفان کی وجہ سے ہوا حادثہ

جانکاری کے مطابق، آندھی طوفان کے سبب یہ حادثہ ہوا ہے۔ شام کے وقت اچانک چلی تیزآندھی کے سبب پانی میں ڈگمگاکر یہ جہاز ڈوب گیا۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش ٹورازم کارپوریشن یعنی ایم پی ٹی کے ذریعہ یہ جہازچلایا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ موہن یادو نے کیا کہا؟

حادثہ سے متعلق وزیراعلیٰ موہن یادونے کہا، "آج جبل پورمیں تیزآندھی-طوفان کے سبب برگی ڈیم میں ہوئے مایوس کن حادثے سے متعلق مقامی انتظامیہ اورریسکیوفورس کا آپریشن مسلسل جاری ہے۔ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی) کے وزیرراکیش سنگھ، وزیرسیاحت دھرمیندرسنگھ لودھی، ڈویژن انچارج اے سی ایس، اے ڈی جی اورمقامی عوامی نمائندوں کوموقع پرپہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔"

وزیراعلیٰ موہن یادونے مزید لکھا، "تیزریسکیوآپریشنزکے ذریعہ 15 شہریوں کوبحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ جلد ازجلد لاپتہ افراد کوتلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت پوری مستعدی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہرممکن مدد کویقینی بنا رہی ہے۔"

حادثہ بے حد دردناک: دگوجے سنگھ

وہیں اس حادثہ سے متعلق سابق وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈردگ وجے سنگھ کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبل پورکے برگی باندھ میں جہازڈوبنے کا حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔ حادثہ میں کئی لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبرہے۔ خدا (ایشور) ان کے روح (آتما) کوسکون (شانتی) دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ریسکیوآپریشن میں تیزی لائی جائے اورلاپتہ لوگوں کوجلد محفوظ طریقے سے نکالنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔ انتظامیہ کومجسٹریٹ جانچ کا حکم دینا چاہئے اورجہازکے ٹھیکیدارپرفوری کارروائی کرنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu