Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Jeetu Saini Shot Dead in Encounter: بلندشہر میں تین نوجوانوں کے قتل کا معاملہ، ملزم جیتو سینی کو پولیس نے انکاؤنٹر میں کر دیا ڈھیر

Jeetu Saini Shot Dead in Encounter: بلندشہر میں تین نوجوانوں کے قتل کا معاملہ، ملزم جیتو سینی کو پولیس نے انکاؤنٹر میں کر دیا ڈھیر

Bharat Express 1 month ago

بلندشہر: اتر پردیش کے ضلع بلندشہر سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں برتھ ڈے پارٹی میں تین نوجوانوں کے قتل کا ملزم جیتو سینی پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ اس انکاؤنٹر میں ایس او جی انچارج اسلم اور ایک دیگر کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئے۔

برتھ ڈے پارٹی میں فائرنگ

اطلاعات کے مطابق، برتھ ڈے پارٹی کے دوران ملزم جیتو سینی نے 0.32 بور پستول سے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں بی جے پی لیڈر کے خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کیک لگانے کو لے کر ہونے والے تنازع نے شدت اختیار کی اور جیتو سینی نے آکاش، منیش اور امن دیپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس انکاؤنٹرکی تفصیلات

ایس ایس پی دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ خرجہ نگر تھانے کے علاقے میں علی الصبح پولیس ٹیم گشت پر تھی، جب ایک مشتبہ شخص اسکوٹر پر آتا ہوا دکھائی دیا۔ اس نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

زخمی ملزم کی موت

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال خرجہ ریفر کیا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

کیا ہے واقعے کا پس منظر؟

بلند شہر میں 25 اپریل کو خرجہ کے سبھاش روڈ پر ایک جم میں ہونے والے تہرے قتل نے سنسنی پھیلا دی۔ منگل کو ایس ایس پی دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات کو خرجہ نگر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ سینئر افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور متعدد ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اور آٹھ دیگر کے لیے 2525- ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیا ہے جھگڑے کی وجہ؟

ایس ایس پی نے بتایا تھا کہ کلیدی ملزم جیتو کا یومِ پیدائش تھا، جس نے شام کے وقت کیک کاٹنے کے لیے کچھ لوگوں کو سیما پوٹری پر بلایا تھا، جہاں ان کا کھانا پینا ہوا تھا۔ اس دوران امردیپ کو پتہ چلا کہ اسے پارٹی میں نہیں بلایا گیا ہے، تو وہ کیک کاٹنے کا پروگرام جم میں رکھ لیتا ہے۔ جب ملزم جیتو کو معلوم ہوا کہ جم میں بھی کیک کاٹا جا رہا ہے، تو اسے لگا کہ امردیپ اسے چیلنج کر رہا ہے۔ ملزمان کی طرف سے انا (ایگو) کی بنیاد پر اس واردات کو انجام دیا گیا۔

پولیس کے خلاف کارروائی

ملزمان کی گرفتاری میں غفلت برتنے پر خرجہ نگر تھانے کے انچارج انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ چوکی انچارج اور بیٹ کانسٹیبلز کے خلاف بھی معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu