Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Mamata Banerjee Protest: "لڑیں گے یا مریں گے"، بنگال پولیس کو ممتا بنرجی کی دوٹوک، ابھیشیک بنرجی کی پٹائی کے خلاف کیا احتجاج

Mamata Banerjee Protest: "لڑیں گے یا مریں گے"، بنگال پولیس کو ممتا بنرجی کی دوٹوک، ابھیشیک بنرجی کی پٹائی کے خلاف کیا احتجاج

Bharat Express 3 weeks ago

مغربی بنگال میں اقتدارتبدیلی کے بعد ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اندرونی انتشار اورپارٹی لیڈران پرہوئے حملے کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ٹی ایم سی میں ٹوٹ کی خبر اب کھل کرسامنے آنے لگی ہے، جس کے بعد ممتا بنرجی کے لئے نیا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ اس درمیان سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی کے کارکنان اورسینئرلیڈران پر ہوئے حملے سے متعلق احتجاجی مظاہرہ کرنے کولکاتا کے ایسپلینیڈ کے وائی چینل واقع احتجاجی مقام پرپہنچیں۔ ان کے ساتھ ابھیشیک بنرجی سمیت کئی اراکین اسمبلی بھی موجود رہے۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کیا چیلنج

کولکاتا پولیس نے پیر (یکم جون، 2026) کو ممتا بنرجی کواحتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے بعد بنگال کی سابق وزیراعلیٰ احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچی ہیں۔ دھرنے پربیٹھیں ممتا بنرجی نے کہا، "بنگال میں پولیس ٹی ایم سی لیڈران کو دھمکا رہی ہے۔ اپنی مدت کارکے دوران میں سبھی لوگوں کے ساتھ کھڑی رہتی تھی، چاہے ان کا نظریہ میری پارٹی سے نہ ملتی ہو۔" انہوں نے بی جے پی لیڈران کوآخری چیلنج دیتے ہوئے کہا، "لڑیں گے یا مریں گے۔"

بی جے پی صدر فون کرکے مانگتے تھے مدد: ممتا بنرجی

ابھیشیک بنرجی پرہوئے حملے کا ذکرکرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ جن لوگوں نے کبھی ان سے مدد مانگی تھی، انہوں نے ڈائمنڈ ہاربرکے ایم پی پرجان لیوا حملے کے وقت کوئی حمایت نہیں کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی صدرکئی بارمجھے فون کرکے مدد مانگتے تھے، لیکن میں نے یہ بات کبھی میڈیا کو نہیں بتائی۔ بی جے پی کو چھوڑکرسبھی سیاسی پارٹیوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں، لیکن جب بھی بی جے پی نے مدد مانگی، میں نے ان کی مدد کی ہے۔ میں نے ان کے برے وقت میں ان کی مدد کی ہے۔ میں نے انہیں انفرادی طورپر فون بھی کیا تھا۔ میں یہاں ہوں اور یہاں رہوں گی۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ چاہیں توانہیں گرفتارکرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرانہیں کولکاتا میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ دہلی چلی جائیں گی۔ احتجاجی مظاہرہ والی جگہ پرزبردست بھیڑجمع ہوگئی ہے، جس میں پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی بھی شامل ہیں۔

ممتا بنرجی نے لگایا پارٹی توڑنے کا الزام

ممتا بنرجی نے یکم جون کوکہا تھا، "پولیس ایک سیاسی پارٹی کوتوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ اگرآپ مجھے یہاں جمہوری طریقے سے احتجاجی مظاہرہ نہیں کرنے دیں گے تومیں دہلی چلی جاوں گی۔ ہمارے انڈیا الائنس کی میٹنگ بھی ہے۔ بنگال میں ایس آئی آرکے ذریعہ ہمیں ہرایا گیا۔ 177 اسمبلی حلقوں میں الیکشن میں دھاندلی ہوئی اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کیا گیا۔ میں خود متاثرہ ہوں۔ جب میں 13,000 ووٹوں سے جیت رہی تھی، تب مجھے کاونٹنگ سینٹرسے زبردستی باہرنکال دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu