Dailyhunt
Nutrient-Rich for Strong Hair Growth: بالوں کے جھڑنے کو روکنے کے لیے سرفہرست 5 غذائیں: بالوں کی مضبوط نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور

Nutrient-Rich for Strong Hair Growth: بالوں کے جھڑنے کو روکنے کے لیے سرفہرست 5 غذائیں: بالوں کی مضبوط نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور

Bharat Express 2 weeks ago

نئی دہلی :آج کے دور میں بالوں کا جھڑنا اور پتلا ہونا خواتین کیلئے ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ اکثر لوگ اس کی وجہ آلودگی، ہیئر پروڈکٹس یا ذہنی دباؤ کو سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق بالوں کی صحت صرف بیرونی دیکھ بھال پر نہیں بلکہ جسم کے اندر موجود غذائیت پر بھی منحصر ہوتی ہے۔ جب جسم کو ضروری وٹامنز اور منرلز نہیں ملتے تو اس کا براہ راست اثر بالوں کی جڑوں پر پڑتا ہے، جس سے بال آہستہ آہستہ پتلے اور کمزور ہونے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر غذائیت کی کمی کو وقت پر پہچان لیا جائے تو اسے آسانی سے درست کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر ماہواری، حمل، بے ترتیب خوراک اور ذہنی دباؤ جیسی صورتحال میں جسم غذائی کمی کا زیادہ شکار ہو جاتا ہے۔

آئرن کی کمی سے بالوں کا جھڑنا بڑھتا ہے

غذائی اجزاء میں سب سے اہم آئرن ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی ہونے پر بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کم ہو جاتی ہے، جس سے بالوں کی نشوونما سست پڑ جاتی ہے اور جھڑنا بڑھ جاتا ہے۔ کئی بار ہیموگلوبن نارمل ہونے کے باوجود جسم میں آئرن کا ذخیرہ (فیریٹن) کم ہوتا ہے، جو بالوں کی صحت کیلئے ضروری ہے۔

وٹامن ڈی بھی ہے ضروری

وٹامن ڈی بالوں کے گروتھ سائیکل کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ جو لوگ دھوپ میں کم نکلتے ہیں، ان میں اس کی کمی زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ اس کی کمی سے بالوں کا دوبارہ اُگنا سست ہو سکتا ہے اور گھناپن کم ہو جاتا ہے۔

وٹامن بی 12 کی اہمیت

وٹامن بی 12 خون کے سرخ خلیوں کی تیاری اور توانائی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی کمی سے آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، جس سے بال کمزور اور بے جان ہو جاتے ہیں۔

زنک بھی ہے اہم جز

زنک بالوں کی جڑوں کی مرمت اور اسکیلپ کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کی کمی سے بالوں کا جھڑنا بڑھ سکتا ہے اور سر کی جلد میں خشکی یا جلن ہو سکتی ہے۔

پروٹین کی کمی سے بال کمزور

بال بنیادی طور پر کیراٹین نامی پروٹین سے بنتے ہیں۔ جب جسم کو مناسب مقدار میں پروٹین نہیں ملتا تو بال کمزور ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ اکثر ڈائٹنگ یا مصروف طرز زندگی کے باعث خواتین مناسب پروٹین نہیں لے پاتیں، جس کا اثر بالوں پر واضح نظر آتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا، مناسب نیند اور ذہنی دباؤ میں کمی بالوں کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔ بروقت توجہ اور صحیح غذائیت سے بالوں کے جھڑنے کے مسئلے کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu