Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Omar Abdullah on Assembly Election Results 2026: عمر عبداللہ نے بی جے پی کا ذکر کرکے دیا بڑا بیان،"مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی."

Omar Abdullah on Assembly Election Results 2026: عمر عبداللہ نے بی جے پی کا ذکر کرکے دیا بڑا بیان،"مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی."

Bharat Express 3 weeks ago

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ایک بہت بڑی غلطی ہوئی ہے اورکوئی بھی اس بات سے انکارنہیں کرسکتا۔ کئی رائے دہندگان کے نام ووٹرلسٹ سے نکال دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے بعد کیس کی سماعت کرے گی۔ اب سماعت کرنے کا کیا فائدہ؟ الیکشن توختم ہوچکے ہیں اوران لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ اگربی جے پی جیتنا چاہتی تھی توجیت گئی۔ ہمیں انتظارکرکے دیکھنا ہوگا کہ ملک کے باقی حصوں میں کیا ہوتا ہے؟

جموں وکشمیرکے شوپیاں میں مدرسے کوسیل کرنے پرعمرعبداللہ خاموش ہیں۔ پی ڈی پی کے اس الزام پروزیراعلیٰ نے کہا کہ "میں اپنا کام کسی دوسری پارٹی کی ہدایات کے مطابق نہیں کرتا۔ جب مجھے کچھ کہنا ہوتا ہے تومیں کہتا ہوں۔ نہ میں خاموش ہوں اورنہ ہی میری حکومت خاموش ہے۔ جہاں بھی ایسے مسائل آتے ہیں، جن پرہمیں بولنا ہوتا ہے، ہم بولتے ہیں۔ یا توحکومت کی طرف سے یا تنظیم کی طرف سے۔"

نیشنل کانفرنس کے کچھ اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں پروزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا، "اگرکچھ اراکین اسمبلی چھوڑکرجانے کی تیاری کررہے تھے توکیا میں یہاں تقریب میں بیٹھا ہوتا؟ یہ بے بنیاد باتیں ہیں، یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے ان کی ہدایت کے مطابق راجیہ سبھا میں بی جے پی کی مدد کی، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں۔ یہ معلومات کے حق کے تحت ثابت ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس میں ایسا کوئی ایم ایل اے نہیں ہے جوبی جے پی کی تنظیم میں مدد کرے۔"

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu