Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
PM Modi Extends Birthday Wishes to Kerala CM V.D. Satheesan: وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد، درازیٔ عمر اور صحت کے لیے کی پرارتھنا

PM Modi Extends Birthday Wishes to Kerala CM V.D. Satheesan: وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد، درازیٔ عمر اور صحت کے لیے کی پرارتھنا

Bharat Express 1 week ago

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں وی ڈی ستیشن کی درازیٔ عمر اور اچھی صحت کے لیےپرارتھنا کی۔وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، "کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن جی کو جنم دن کی دلی مبارکباد۔ میں بھگوان سے ان کی لمبی عمر اور بہترین صحت کے لیے دعا گو ہوں۔" سیاسی اختلافات سے بالاتر رہ کرلیڈروں کے درمیان اس نوعیت کے خیرسگالی پیغامات کو جمہوری روایات کا مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

طلبہ سیاست سے وزارتِ اعلیٰ تک کا سفر

31 مئی 1964 کو کیرالہ کے ضلع ارناکولم کے علاقے نیٹور میں پیدا ہونے والے وی ڈی ستیشن کا سیاسی سفر جدوجہد، محنت اور عوامی رابطے کی ایک اہم مثال سمجھا جاتا ہے۔ وہ اپنے والدین وڈاسیری دامودرا مینن اور وی ولاسنی اماں کے چوتھے بیٹے ہیں۔وی ڈی ستیشن نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کالج کے زمانے میں کانگریس کے طلبہ ونگ "کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین" (کے ایس یو) سے کیا تھا۔ طلبہ سیاست میں سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے عوامی مسائل سے جڑاؤ پیدا کیا اور بتدریج ریاستی سیاست میں اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ یہی سفر انہیں کیرالہ کے 13ویں وزیراعلیٰ کے عہدے تک لے آیا۔

ارناکولم سے تعلق رکھنے والے پہلے کانگریسی وزیراعلیٰ

وی ڈی ستیشن کے نام کئی اہم سیاسی ریکارڈ بھی درج ہیں۔ وہ ارناکولم ضلع سے تعلق رکھنے والے پہلے کانگریسی لیڈرہیں، جو کیرالہ کے وزیراعلیٰ بنے۔ اس کے علاوہ وہ ریاست کی تاریخ کے چھٹے ایسےلیڈر ہیں جو وزیر بنے بغیر براہِ راست وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچے۔انہوں نے پہلی مرتبہ 2001 میں پاروور اسمبلی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل چھ مرتبہ اسی حلقے سے منتخب ہو چکے ہیں، جو ان کی عوامی مقبولیت کا ثبوت سمجھا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ بننے سے قبل وی ڈی ستیشن 2021 سے 2026 تک کیرالہ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے حکومت کے خلاف مؤثر اور سرگرم اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔

تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں

سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ وی ڈی ستیشن تعلیمی لحاظ سے بھی نمایاں رہے ہیں۔ ابتدائی تعلیم نیٹور اور پانانگڈ میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سیکرڈ ہارٹ کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں راجاگیری کالج سے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے ترواننت پورم لا اکیڈمی اور گورنمنٹ لا کالج سے قانون میں ماسٹرز (ایل ایل ایم) بھی کیا۔ کانگریس تنظیم میں بھی ان کا کردار اہم رہا ہے۔ وہ 2006 میں پارٹی کے چیف وِپ، 2013 میں تمل ناڈو کے لیے اے آئی سی سی کے سیکریٹری اور 2014 میں کیرالہ کانگریس کے نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔وی ڈی ستیشن کو کیرالہ کی سیاست میں ایک متحرک، تعلیم یافتہ اور عوامی مسائل سے جڑے ہوئے لیڈروں کے طور پر دیکھا جاتا ہے، اور ان کی سالگرہ کے موقع پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu