Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
PM Modi shares the SanskritSubhashitam: وزیراعظم مودی نے کامیابی کا منتر کیا شئیر، سنسکرت شلوک کے ذریعے بتایا کون ہوتا ہےاصلی دانشور

PM Modi shares the SanskritSubhashitam: وزیراعظم مودی نے کامیابی کا منتر کیا شئیر، سنسکرت شلوک کے ذریعے بتایا کون ہوتا ہےاصلی دانشور

Bharat Express 1 week ago

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت شلوک شیئر کرتے ہوئے عزم، خود نظم و ضبط اور وقت کے درست استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پختہ ارادہ اور خود پر قابو وہ طاقت ہے جو مشکل ترین راستوں کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔وزیراعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، مضبوط عز م وہ قوت ہے جو سخت سے سخت راہ کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔ آج ہمارے نوجوان اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی تعمیر میں مسلسل مصروف ہیں۔''

اس موقع پر انہوں نے سنسکرت کا ایک شلوک بھی شیئر کیا:

"निश्चित्ययःप्रक्रमतेनान्तर्वसतिकर्मणः।

अबन्ध्यकालोवश्यात्मासवैपण्डितउच्यते॥"

اس شلوک کا مفہوم بیان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حقیقی دانشمند وہ شخص ہے، جو کسی کام کو اچھی طرح سوچ سمجھ کر مضبوط ارادے کے ساتھ شروع کرتا ہے، اسے درمیان میں ادھورا نہیں چھوڑتا، اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتا ہے اور اپنی خواہشات و جذبات پر قابو رکھتا ہے۔وزیراعظم مودی کی اس پوسٹ کو نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کے لیے مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور وقت کی قدر کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کو بھی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پر ایک سنسکرت سُبھاشیت شیئر کیا تھا، جس میں اساتذہ کی خوبیوں اور تعلیم دینے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے "کمپاؤنڈ ورب" یا مشترکہ فعل کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بعض افراد خود کسی فن یا علم میں مہارت رکھتے ہیں، جبکہ بعض دوسروں تک علم پہنچانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے اس وقت جو شلوک شیئر کیا تھا، اس کا مفہوم یہ تھا کہ بہترین استاد وہی ہوتا ہے جس میں دونوں خصوصیات موجود ہوں؛ یعنی خود بھی کسی علم یا فن میں مہارت رکھتا ہو اور دوسروں کو مؤثر انداز میں سکھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔وزیراعظم مودی کی جانب سے سنسکرت کے ایسے اخلاقی اور فکری پیغامات کو باقاعدگی سے عوام کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، جن کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اقدار، خود اعتمادی، محنت اور کردار سازی کی جانب راغب کرنا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu