Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
USA-Canada Trade Deal Cancelled: ٹرمپ نے دوست کینیڈا کو دیا بڑا جھٹکا، 50 فیصد ٹیرف عائد، کارنی نے کہا ملے گا جواب

USA-Canada Trade Deal Cancelled: ٹرمپ نے دوست کینیڈا کو دیا بڑا جھٹکا، 50 فیصد ٹیرف عائد، کارنی نے کہا ملے گا جواب

Bharat Express 9 hrs ago

نئی دہلی : امریکا کے قریبی اتحادی اور پڑوسی ملک کینیڈا کو بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کو لے کر کئی دنوں سے جاری مذاکرات کسی حتمی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے، جس کے بعد امریکا نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی 20 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ اس پیش رفت کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان کی حکومت نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی کوشش تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسا معاہدہ ہو جو کینیڈین عوام کے مفادات کے لیے دنیا کی بہترین تجارتی ڈیل ثابت ہو۔

کارنی کے مطابق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کینیڈا کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں تھی۔ امریکی ٹیرف کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا امریکا کے نئے محصولات کا جواب بھی اسی قدر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیرف کے مقابلے میں کینیڈا بھی ڈالر بہ ڈالر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے کا بیان

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا نے رواں ہفتے کے آغاز میں طے کی گئی شرائط کے تحت تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کردیا۔ ان کے مطابق امریکا نے کینیڈا کو اپنی مارکیٹ میں موجود کسی بھی بڑے برآمد کنندہ کے مقابلے میں سب سے بہتر شرائط دینے کی پیشکش کی تھی۔گریئر نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا کی جانب سے نئی شرائط پیش کیے جانے کے بعد گزشتہ چند دنوں میں تیار کیا گیا متوازن انتظام متاثر ہوگیا۔ ان کے مطابق امریکا نے مذاکرات کے دوران کینیڈا کے لیے بہتر تجارتی مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن دونوں ممالک کسی مشترکہ نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

کارنی نے امریکی شرائط کو قرار دیا نقصان دہ

جیمیسن گریئر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مارک کارنی نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے آخری وقت میں شرائط میں کی جانے والی تبدیلیاں غیر منصفانہ تھیں اور ان سے کینیڈا کی معیشت کو بھی کافی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تبدیلیوں نے کسی بھی ممکنہ معاہدے کی قابل اعتماد حیثیت پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔

پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل سخت بیانات اور تجارتی پالیسی کے باعث امریکا اور کینیڈا کے تعلقات پہلے ہی متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان نیٹو کے دفاعی تعاون اور چین کے ساتھ تجارت سمیت کئی اہم معاملات پر بھی اختلافات موجود رہے ہیں۔ ایسے وقت میں کینیڈا کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کینیڈا کی جانب سے بھی امریکی ٹیرف کے جواب میں اسی نوعیت کی کارروائی کے اعلان نے تجارتی تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اب دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا مستقبل میں مذاکرات کے ذریعے کوئی نیا تجارتی سمجھوتا طے ہوپاتا ہے یا امریکا اور کینیڈا کے درمیان ٹیرف جنگ مزید شدت اختیار کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu