Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Viksit Bharat 2047 Goals:  وزیر اعظم مودی کا وکست بھارت2047 کا وژن تمام عوامی نمائندوں اور کارکنوں کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے: سی ایم بھجن لال شرما

Viksit Bharat 2047 Goals: وزیر اعظم مودی کا وکست بھارت2047 کا وژن تمام عوامی نمائندوں اور کارکنوں کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے: سی ایم بھجن لال شرما

Bharat Express 6 days ago

نئی دہلی: راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے پیر کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس کے دوران ترقی، بہتر حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے وژن اور قیادت کو ملک کے لیے باعثِ تحریک قرار دیا۔بھجن لال شرما نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور سماج کے آخری فرد تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے عزم سے بھرپور لگاؤ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم مودی کا واضح وژن اور مضبوط عزم تمام عوامی نمائندوں اور کارکنوں کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران ترقی، گڈ گورننس اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف موضوعات پر رہنمائی حاصل کی۔ ان کے مطابق مودی کا قومی ترقی کے لیے جامع نقطۂ نظر اور عوامی خدمت کا جذبہ ملک کے لیے حوصلہ افزا ہے۔بھجن لال شرما نے راجستھان کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کی خصوصی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا ریاست سے گہرا جذباتی تعلق اور اس کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسلسل وابستگی ہمیشہ انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں راجستھان بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری، آبی انتظام، خواتین کو بااختیار بنانے اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تعاون، رہنمائی اور اعتماد ''وکست راجستھان'' کے عزم کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مرکز اور ریاست کے مشترکہ تعاون سے راجستھان ترقی اور خوشحالی کی نئی مثال قائم کرے گا۔

بھجن لال شرما کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں ''وکست بھارت 2047'' کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف سطحوں پر منصوبہ بندی اور ترقیاتی اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ راجستھان حکومت بھی اس قومی وژن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور ریاست کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu