Dailyhunt
West Bengal Assembly Election 2026: کولکاتا میں EVM اسٹرانگ روم کے باہر زبردست ہنگامہ، دھرنے پر بیٹھے ٹی ایم سی لیڈران، بی جے پی کے لوگ بھی پہنچے

West Bengal Assembly Election 2026: کولکاتا میں EVM اسٹرانگ روم کے باہر زبردست ہنگامہ، دھرنے پر بیٹھے ٹی ایم سی لیڈران، بی جے پی کے لوگ بھی پہنچے

Bharat Express 2 weeks ago

مغربی بنگال میں دومرحلے میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے اورای وی ایم کواسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ٹی ایم سی لیڈران کے ذریعہ کولکاتا کے اندوراسٹیڈیم کے اسٹرانگ روم میں رکھے ہوئے ای وی ایم میں گڑبڑی کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کی مخالفت میں ٹی ایم سی لیڈرششی پانجا اورکنال گھوش نیتا جی انڈوراسٹیڈیم کے باہراسٹرانگ روم کے سامنے دھرنے پربیٹھے ہیں۔ وہیں، بی جے پی لیڈرتاپس رائے بھی اسٹرانگ روم کے پاس حامیوں کے ساتھ پہنچ گئے ہیں۔ بی جے پی اورٹی ایم سی کے لیڈرآمنے سامنے ہیں۔

دونوں پارٹی کے لیڈران کی طرف سے نعرے بازی کی جارہی ہے۔ اسٹرانگ روم کے سامنے ہنگامہ ہورہا ہے۔ وہیں، جانکاری ملی ہے کہ ممتا بنرجی بھی احتجاج میں شامل ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران پارٹی کے متعلقہ نمائندوں کی موجودگی کے بغیربیلٹ باکس کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کنال گھوش نے کہا، "آپ الیکشن کمیشن کی لائیواسٹریمنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اندرکام کررہے ہیں۔ ہمارا کوئی بھی نمائندہ اندرنہیں ہے۔ وہ ہمیں اندرنہیں جانے دے رہے ہیں۔ وہ ہم سے دوسرے امیدواروں سے بات کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ہم دوسرے امیدواروں کی ذمہ داری کیوں لیں؟ ششی پانجا نے کہا، "ہمیں تشویش ہے۔ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہئے۔ ہمیں یہ سب کیوں نہیں دکھایا جا رہا ہے؟"

ای وی ایم سے متعلق ٹی ایم سی نے لگائے الزام

بنگال میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ گزشتہ بدھ کے روز(29 اپریل) ہوئی تھی۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کوکھودی رام انوشیلن کیندرکے اسٹرانگ روم میں رکھا گیا تھا۔ کنال گھوش نے کہا کہ پارٹی کارکنان اورٹی ایم سی حامی 3:30 بجے تک اسٹرانگ روم کے سامنے موجود تھے۔ انہیں دوپہرکے قریب ہٹا دیا گیا۔ اس درمیان، اچانک ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اسٹرانگ روم شام 4 بجے پھرسے کھلے گا۔ پھرہم نے پارٹی کارکنان سے فون پررابطہ کیا۔ ہم نے پوچھا کیا تم لوگ وہاں ہو؟ انہوں نے کہا کہ چلے گئے ہیں۔ پھرہم دونوں آئے۔ اب وہ ہمیں اندر نہیں جانے دے رہے ہیں۔

4 مئی کو آئیں گے اسمبلی انتخابات کے نتائج

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں دومرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب 4 مئی کوووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے بنگال میں ووٹوں کی گنتی کے لئے 77 سینٹربنائے گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے محتاط رہیں اوراسٹرانگ روم کی نگرانی کریں تاکہ کوئی بھی ای وی ایم سے چھیڑچھاڑنہ کرپائے۔ دوسری طرف، بی جے پی لیڈرتاپس رائے نے کہا، "ہم اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لئے دولوگوں کوتعینات کریں گے۔ وہ (ٹی ایم سی) صرف افواہیں پھیلا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی ہارکی زمین تیار کررہے ہیں۔ یہاں تین لیئرکی سیکورٹی کا نظم ہے۔"

بھارت ایکسپریس اردو-

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Bharat Express Urdu