Dailyhunt
جرمن شہر ٹریئر میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی: دو افراد ہلاک، دس زخمی

جرمن شہر ٹریئر میں کار ہجوم پر چڑھا دی گئی: دو افراد ہلاک، دس زخمی

DW Urdu 5 years ago

جرمنی کے مغربی شہر ٹریئر میں ایک شخص کے اپنی کار راہگیروں کے ایک ہجوم پر چڑھا دینے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پیدل چلنے والے دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج منگل یکم دسمبر کی سہ پہر جرمنی کے مغربی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے تاریخی شہر ٹریئر میں پیش آیا۔ ہزاروں سال پرانا ٹریئر کا شہر عظیم مفکر کارل مارکس کا پیدائشی شہر ہونے کی وجہ سے بھی عالمی شہرت کا حامل ہے اور جرمنی کا قدیم ترین شہر بھی ہے۔ شہر کی پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایک شخص نے اپنی کار ایک ایسے علاقے میں راہگیروں کے ایک ہجوم پر چڑھا دی، جو صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص تھا۔اس واقعے میں کئی لوگ ہو گئے، جن میں سے بعد ازاں کم از کم دو کی موت کی تصدیق بھی کر دی گئی۔ ٹریئر پولیس کے مطابق گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فوری طور پر اس واقعے کی وجہ یا ڈرائیور کے بارے میں کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم پولیس نے عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شہر کے متعلقہ علاقے کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر نے ٹریئر کے میئر وولفرام لائبے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ واقعہ ٹریئر کے قدیمی اندرون شہر میں پیش آیا، جہاں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ م م / ا ا (ڈی پی اے، اے ایف پی، اے پی)

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: DW Urdu