Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جاپانی خاندان اپنے گھر کے کچن میں جنگلی ریچھ دیکھ کر ششدر

جاپانی خاندان اپنے گھر کے کچن میں جنگلی ریچھ دیکھ کر ششدر

DW Urdu 6 days ago
جاپان کے علاقے ایواتے میں ایک مقامی خاندان کے افراد اس وقت حیران رہ گئے، جب انہوں نے اپنے گھر کے کچن میں ایک جنگلی ریچھ کو موجود پایا۔ جاپان میں حال ہی میں جنگلی ریچھوں کے عام شہریوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ملکی دارالحکومت ٹوکیو سے بدھ 15 جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بتایا جنگلی ریچھوں کی انسانی آبادیوں میں موجودگی اور ان کے عام شہریوں پر خونریز اور کئی واقعات میں ہلاکت خیز حملے حالیہ مہینوں میں کافی زیادہ ہو چکے ہیں۔ جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا ایسے واقعات کے باعث عام شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی بھی بڑھ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جاپانی جزیرے ہونشو پر توہوکو نامی خطے کے شمالی علاقے ایواتے میں جس خاندان نے ایک جنگلی ریچھ کو اپنے گھر کے باورچی خانے میں موجود پایا، اس نے فوری مدد کے لیے پولیس کو فون بھی کر دیا۔ ریچھ عقبی دروازے سے گھر میں گھسا پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر 13 جولائی کی شام پیش آیا اور متعلقہ فیملی کی طرف سے انتہائی پریشانی میں فون پر بتایا گیا کہ ایک ''جنگلی ریچھ ہمارے گھر میں گھس آیا ہے اور اس وقت کچن میں موجود ہے۔'' بعد ازاں ایک مقامی پولیس اہلکار نے فرانس کی نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''اس ریچھ نے کچن میں فریج کا دروازہ بھی کھولا تھا اور اس کے آس پاس کھانے پینے کی اشیاء بھی بکھری پڑی تھیں۔'' سویڈن میں بھورے ریچھ کے شکار پر تحفظ پسندوں کو گہری تشویش پولیس کے مطابق، ''ریچھ کے پیروں کے نشانات سے پتا چلا کہ وہ اس گھر میں کچن کے پاس ہی عقبی دروازے سے اندر داخل ہوا تھا اور بظاہر بھوکا ہونے کی وجہ سے اس نے خوراک کی کھوج میں کوڑے کے ایک ڈبے میں پھینکے گئے بچے کھچے کھانے کی تلاشی بھی لی تھی۔'' اطلاع ملنے کے بعد ایمرجنسی کارکنوں نے اس ریچھ پر قابو پا کر اسے ایک قریبی جنگلی علاقے میں چھوڑ دیا۔ جنگلی ریچھوں کے گھروں میں داخلے کے دیگر واقعات پولیس کے مطابق ایواتے کے علاقے میں یہ واقعہ شیزو کوئیشی نامی جس قصبے میں پیش آیا، وہاں پانچ جولائی سے 13 جولائی کی شام پیش آنے والے اس تازہ واقعے کے درمیانی عرصے میں کم ازکم چار دیگر گھرانے بھی حکام کو یہ اطلاعات دے چکے تھے کہ ان کے گھروں میں بھی جنگلی ریچھ گھس آئے تھے۔ کینیڈا کے قطبی ریچھ معدومیت کے خطرے سے دوچار حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں جنگلی ریچھوں کے شہری یا دیہی آبادیوں میں نظر آنے کے واقعات اس لیے کافی زیادہ ہو چکے ہیں کہ موسم گرما میں خوراک کی تلاش میں یہ جانور اب قریبی قصبوں اور شہروں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دیہی علاقوں میں ریچھوں کے نظر آنے کے واقعات اس لیے بھی زیادہ ہو چکے ہیں کہ جاپان میں جنگلی ریچھوں کی آبادی زیادہ اور کئی دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کم ہو چکی ہیں۔ جفتی کی کوشش میں ریچھ نے ساتھی کی جان لے لی ٹوکیو میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور تحفظ ماحول کی ملکی وزارت کے مطابق اس سال یکم اپریل سے اب تک جنگلی ریچھوں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ تمام واقعات جزیرہ ہونشو کے شمالی علاقے توہوکو ہی میں پیش آئے۔ اوساکا کے شہری کا مقامی بلدیہ کے لیے غیر معمولی عطیہ، اکیس کلوگرام سونا اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے دوران پورے جاپان میں جنگلی ریچھوں کے انسانوں پر حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو سالانہ بنیادوں پر ایسی اموات کا ایک نیا ریکارڈ تھا۔ ادارت: جاوید اختر
Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: DW Urdu