پوری یورپی یونین میں گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار کا نئی ریکارڈ حد تک زیادہ حصہ شمسی توانائی سے حاصل کیا گیا، جو تقریباﹰ 25 فیصد رہا۔ اس سال جون میں اس بلاک میں کسی بھی دوسرے ذریعے سے اتنی زیادہ بجلی پیدا نہ کی گئی۔