DW (Urdu)
DW (Urdu)

یورپی عدالت کی طرف سے پولینڈ کو ایک ملین یورو روزانہ جرمانہ

یورپی عدالت کی طرف سے پولینڈ کو ایک ملین یورو روزانہ جرمانہ
  • 39d
  • 0 views
  • 2 shares

یورپی عدالت انصاف نے پولینڈ کو اپنے ہاں قانون کی بالا دستی کی نفی کرنے پر روزانہ ایک ملین یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ یہ حکم ایسے مقدمے میں سنایا گیا، جس کی وجہ پولش سپریم کورٹ میں قائم ججوں کے لیے تادیبی چیمبر بنا۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا سے بدھ ستائیس اکتوبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وارسا حکومت نے ملکی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے اسی عدالت عظمیٰ میں جو خصوصی چیمبر قائم کر رکھا ہے، وہ یونین کے رکن اس ملک میں قانون کی بالا دستی کے ضوابط کے صریحاﹰ منافی ہے۔ پولینڈ: شہریوں کی اجتماع کی آزادی کو ’شدید خطرہ‘، ایمنسٹی یورپی یونین کی عدالت انصاف یا CJEU نے وارسا حکومت سے کہا تھا کہ وہ پولش سپریم کورٹ میں ججوں کے لیے بنائے گئے تادیبی چیمبر کو معطل کرے۔ لیکن وارسا نے ایسا نہ کیا۔ اسی لیے اب اس معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے یورپی عدالت نے پولینڈ کو روزانہ ایک ملین یورو (1.16 ملین ڈالر) کے حساب سے جرمانہ کر دیا ہے۔ وارسا اور برسلز کے مابین تصادم کا ماحول یورپی یونین کا ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ کئی کلیدی معاملات میں اس بلاک کے رکن ممالک یورپی قوانین اور فیصلوں پر عمل درآمد کے پابند ہوتے ہیں۔ پولینڈ میں گزشتہ چند برسوں سے حکمرانوں کی سیاسی سوچ اور یونین سے متعلق ان کے رویوں کے باعث دیکھنے میں آیا ہے کہ وارسا حکومت بہت سے معاملات میں اپنی من مانی کرتی ہے، حالانکہ اس کے کئی اقدامات یورپی معیارات کے منافی ہوتے ہیں۔ اسی پس منظر میں وارسا اور برسلز کے مابین تعلقات نہ صرف کئی حوالوں سے کھچاؤ کا شکار ہیں بلکہ مستقبل میں ان میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا بھی قوی خدشہ ہے۔ پولینڈ میں متنازعہ عدالتی اصلاحات یورپی یونین کی ایک بنیاد قانون کی بالا دستی کو تسلیم کرنا بھی ہے۔ مطلب یہ کہ اس بلاک میں عدالیہ کو ہر حوالے سے قطعی آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے۔ لیکن وارسا حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی عدلیہ میں جو متنازعہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں، یورپی یونین کا الزام ہے کہ ان سے پولستانی عدلیہ کی خود مختاری متاثر ہوئی ہے۔ عدالتی اصلاحات کے قانون کو ویٹو کر دوں گا، پولستانی صدر اس بارے میں وارسا اور برسلز کے اختلافات اس سال اور بھی شدید ہو گئے اور اب یورپی عدالت انصاف نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اس تنازعے میں یونین کو حق بجانب اور پولستانی حکومت کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ وارسا نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا پولینڈ اپنی آبادی اور معیشت کے حجم کے حوالے سے یورپی یونین کی رکن سب سے بڑی مشرقی یورپی ریاست ہے۔ یورپی عدالت انصاف کے مطابق وارسا حکومت کو ملکی سپریم کورٹ میں قائم کردہ وہ تادیبی چیمبر لازمی طور پر معطل کرنا چاہیے، جس کے ذریعے ججوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی خود مختاری بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ماضی قریب میں وارسا حکومت کی طرف سے یونین کو بتایا گیا تھا کہ پولش سپریم کورٹ کا متنازعہ چیمبر ختم کر دیا جائے گا مگر ایسا ملک میں جامع اور وسیع تر اصلاحات کے دوران کیا جائے گا۔ اس وعدے کے باوجود کافی عرصے بعد تک وارسا حکومت نے ایسا نہ کیا اور اب یورپی عدالت انصاف نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یورپی عدالت انصاف کا بیان CJEU کے جاری کردہ ایک بیان میں بدھ ستائیس اکتوبر کے روز کہا گیا، ''آج سنائے جانے والے اپنے فیصلے میں اس عدالت کے نائب سربراہ نے حکم دیا کہ پولینڈ روزانہ ایک ملین یورو جرمانہ ادا کرے۔ اس جرمانے کی ادائیگی اس تاریخ سے شروع ہو گی، جس دن اس عدالت نے وارسا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔‘‘ پولینڈ کی دستوری اصلاحات، عوام ناراض، یورپی یونین کی وارننگ پولینڈ کے نائب وزیر انصاف سباستیان کالیٹا نے اس عدالتی فیصلے پر اپنے رد عمل میں غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ پولینڈ کے بارے میں ''سزاؤں اور بلیک میلنگ کا راستہ درست راستہ نہیں ہے۔‘‘ ماضی میں بھی پولینڈ کو جرمانہ کیا گیا یورپی عدالت انصاف کی طرف سے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس کورٹ نے پولینڈ کو جرمانہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی یہ عدالت وارسا کو پانچ لاکھ یورو روزانہ کے حساب سے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے۔ پولش سپریم کورٹ پر سیاستدانوں کا کنٹرول، متنازعہ قانون منظور اس جرمانے کی وجہ اسی عدالت کے اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا تھا، جو یورپی عدالت نے چیک جمہوریہ کے ساتھ سرحد کے قریب تُوروف کے مقام پر کوئلے کی کان کنی سے متعلق ایک مقدمے میں سنایا تھا۔ اس وقت بھی پولینڈ کی حکومت نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ چیک جہوریہ کے ساتھ سرحد کے قریب کان کنی جاری رکھے گی اور پانچ لاکھ یورو روزانہ جرمانہ بھی ادا نہیں کرے گی۔ م م / ع ح (روئٹرز، اے ایف پی)

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Lagatar
Lagatar

یوپی: وسیم رضوی اسلام چھوڑ کر ہندو بن گئے? یتی نرسمہانند نے سناتن دھرم میں شامل کرایا:BREAKING

یوپی: وسیم رضوی اسلام چھوڑ کر ہندو بن گئے? یتی نرسمہانند نے سناتن دھرم میں شامل کرایا:BREAKING
  • 6m
  • 0 views
  • 0 shares

LUCKNOW, LAGATAR URDU NEWS

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ پیر کی صبح یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں غازی آباد کے ڈاسنا مندر میں سناتن دھرم میں شامل کرایا۔ وسیم رضوی نے ہندو بننے کے بعد کہا کہ مجھے اسلام سے نکال دیا گیا ہے، آج سناتن دھرم اپنا رہا ہوں۔ یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہا کہ ہم وسیم رضوی کے ساتھ ہیں، وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوں گے۔

بتادیں کہ وسیم رضوی نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام چھوڑ کر سناتن دھرم میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب وسیم کے تبدیلی کے بعد یتی نرسمہانند سرسوتی نے کہا- ہم وسیم رضوی کے ساتھ ہیں، وسیم رضوی تیاگی برادری میں شامل ہوں گے۔

حال ہی میں وسیم رضوی نے بھی اپنی وصیت پبلک کی تھی۔ اس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ مرنے کے بعد ان کی تدفین نہ کی جائے بلکہ ہندو رسم و رواج کے مطابق ان کی تدفین کی جائے اور ان کی لاش کو جلا دیا جائے۔ وسیم رضوی نے کہا تھا کہ یتی نرسمہانند کو چتا کو آگ لگانی چاہیے۔

وسیم رضوی نے کہا تھا کہ کچھ لوگ انہیں قتل کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش کو کسی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس لیے اس کی لاش کو شمشان گھاٹ میں جلا دینا چاہیے۔

وسیم رضوی جو شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے، ایک عرصے سے بنیاد پرستوں کے نشانے پر ہیں۔ وہ ایک عرصے سے انتہا پسندی کے خلاف کھل کر آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسے کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل وسیم رضوی نے قرآن مجید کی مبینہ طور پر متنازعہ آیات کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی، ساتھ ہی ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں قرآن سے 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وسیم رضوی مسلم تنظیموں کے نشانے پر ہیں

Dailyhunt

مزید پڑھیں
Qaumi Awaz
Qaumi Awaz

اہم خبریں: ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی

اہم خبریں: ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی
  • 7m
  • 0 views
  • 1 shares

ہندوستان نے دی نیوزی لینڈ کو شکست، دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی

دوسرا ٹیسٹ میچ: ہندوستان نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 372 رنز بنا کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔

مزید پڑھیں

No Internet connection