DW (Urdu)
DW (Urdu)

شاہ رخ خان کے بیٹے آریئن کو بالآخر ضمانت مل گئی

  • 92d
  • 2 shares

ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات سے متعلق ایک اہم کیس میں بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریئن خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ منشیات کی روک تھام کے ادارے نے دو اکتوبر کو انہیں ایک کروز جہاز سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔ ممئبی ہائی کورٹ نے 28 اکتوبر جمعرات کے روز بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریئن خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا، تاہم جیل سے ان کی رہائی جمعہ یا پھر ہفتے کے روز تک ہی ممکن ہے، کیونکہ اس کے لیے عدالتی دستاویزات جیل حکام تک پہنچنا ضروری ہیں اور عموما یہ عمل کافی سست روی کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس سے قبل زیریں عدالتوں نے آریئن خان کی ضمانت کی درخواست دو بار مسترد کر دی تھی۔ سنگل بینچ کے جج این ڈبلیو سامبرے نے اسی کیس میں دو اور ملزمان ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچہ کو بھی ضانت دے دی ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا، ’’تینوں کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔ میں اس حوالے سے تفصیلی آرڈر کل شام تک پاس کروں گا۔‘‘ سپریم کورٹ کے سرکردہ وکیل اور ملک کے سابق اٹارنی جنرل موکل روہاتگی آریئن خان کیس کی پیروی کر رہے تھے۔ انہوں نے بحث کے دوران کہا تھا کہ آریئن کی گرفتاری نہ صرف غلط ہے بلکہ اس سے ان کی آئینی ضمانتوں کی بھی براہ راست خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ آریئن کے خلاف کیس دو برس پرانی واٹس ایپ چیٹس کی بنیاد پر بنایا گیا، جس کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس سے قبل جب ایک ذیلی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی تو معروف اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریئن خان سے ملاقات کے لیے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل پہنچے تھے۔ پھر دو روز بعد آریئن کی والدہ گوری خان نے بھی جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی تھی۔ آریئن کو دو اکتوبر کے روز ایک کروز پر پارٹی کے دوران مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور پھر آٹھ اکتوبر کو با ضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ وہ گزشتہ تقریباً چار ہفتوں سے جیل میں ہیں۔ بھارت میں منشیات کی روک تھام کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ممبئی کے ساحل سمندر میں ایک کروز (بحری جہاز) پر چھاپہ مار کر وہاں ہونے والی ریو پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا تھا، جن میں بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریئن خان بھی شامل تھے۔ آریئن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کے پاس سے کسی طرح کی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے اور انہیں صرف واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن این سی بی کا دعوی ہے کہ ان کے پاس واضح ثبوت موجود ہیں کہ منشیات کے تانے بانے بالی وڈ سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ این سی بی نے دعوی کیا تھا کہ تلاشی کے دوران 13 گرام کوکین،21 گرام چرس ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں اور پانچ گرام ایم ڈی برآمد کی گئیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ کا اظہار یکجہتی آریئن خان کی گرفتاری اور اس کے بعد عدالتی کارروائی کے دوران بالی وڈ کے متعدد معروف اداکار اور اہم شخصیات شاہ رخ خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ فلم اداکار سلمان خان تو شاہ رخ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر 'منّت' بھی گئے تھے۔ اس کے علاوہ بہت سے فلمی ہستیوں نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں
 اعتماد
اعتماد

زرمبادلہ کے ذخائر 67.8 ارب ڈالر گھٹ کر 634.28 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 67.8 ارب ڈالر گھٹ کر 634.28 ارب ڈالر رہ گئے
  • 5m
  • 00

ممبئی، 28 جنوری (یو این آئی) ملک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 67.8 ارب ڈالر گھٹ کر 634.28 ارب ڈالر ہو گئے، جو گزشتہ ہفتے 2.23 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 634.96 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔

ریزرو بینک کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کرنسی، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.16 ارب ڈالر گھٹ کر 569.6 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جبکہ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 56.7 ارب ڈالر بڑھ کر 40.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں
Hindusthan Samachar
Hindusthan Samachar

اب گولی سے کورونا کا ہوگا خاتمہ، فائزر کی دوا کو یوروپین یونین نے دی منظوری

اب گولی سے کورونا کا ہوگا خاتمہ، فائزر کی دوا کو یوروپین یونین نے دی منظوری
  • 9m
  • 00

برسلز،28جنوری(ہ س)۔

یوروپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے سنگین بیماری کے جوکھم والے بالغوں کے علاج کے لیے امریکہ کثیر ملکی بایو ٹیکنالوجی فرم فائزر کی کورونا گولی کے استعمال کو شرط کے ستھ منظوری دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر میں ای ایم اے کے ذریعہ اس کے ایمرجنسی استعمال کے لیے رہنمائی کیے جانے کے بعد منظوری نے یوروپی یونین کی رکن ریاستوں کو دوا کے استعمال کی اجازت دی۔

ای ایم اے نے ایک بیان میں کہا کہ "لوگوں کے استعمال کے لیے دوائی مصنوعات کی کمیٹی (سی ایچ ایم پی) نے بالغوں میں کورونا کے علاج کے لیے اینٹی وائرل دوا پیکسلووِد کے لیے شرط کے ساتھ مارکیٹنگ اتھارٹی دینے کی سفارش کی تھی، جنھیں متبادل آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے اور جن میں سنگین خطرہ ہے۔"پیکسلووِد یوروپی یونین میں کورونا کے علاج کے لیے مشورہ کی گئی پہلی اینٹی وائرل دوا ہے۔ اس میں ایک ساتھ پیک کیے گئے دو سرگرم اشیاءہیں۔ ایک جسم میں سارس-کوو-2 کی ضرب کرنے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے، جب کہ دوسرا پہلی شئے کو جسم میں ان سطحوں پر طویل مدت تک رہنے میں اہل بناتا ہے جو وائرس کے ضرب کو متاثر کرتے ہیں۔

ای ایم اے نے کہا کہ انھوں نے کورونا سے جڑے مریضوں کے مطالعہ کے اعداد و شمار کا جائزہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ پیکسلووِد کے ساتھ علاج نے کم از کم ایک مشکل حالات والے مریضوں میں اسپتال میں داخل ہونے اور موت کے جوکھم کو کافی کم کر دیا۔ تحقیق میں شامل بیشتر مریض کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثر تھے۔ تجربہ گاہ میں ہوئی تحقیق کی بنیاد پر پیکسلووِد اومیکرون اور دیگر شکلوں کے خلاف بھی اثردار ہونے کی امید ہے۔ ای ایم اے نے کہا کہ گولی کے منفی اثرات انتہائی ہلکے ہیں۔ ای ایم اے کی سفارش سبھی یوروپی یونین کی رکن ریاستوں میں نافذ ہونے والے فوری فیصلے کے لیے یوروپی کمیشن کو بھیجی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

مزید پڑھیں

No Internet connection