اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ ڈان اخبار نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے ارکان کو روکنے کے لیے فوج، رینجرز اور پولیس کو تعینات کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کرنے والی اس تنظیم کے کسی رکن کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
حکومت پنجاب کی درخواست پر پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اگلے 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق حکومت نے واضح کیا کہ وہ ٹی ایل پی کا پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ پورا نہیں کرے گی اور اس وقت پاکستان میں فرانس کا کوئی سفیر موجود نہیں ہے۔

