Dailyhunt
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری

Hind Samachar 5 years ago

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹرکے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہوگئیں۔

ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ چنئی میں بھی پٹرول ڈیزل کے داموں میں اضافہ کیا گیاہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ملک کے 4 بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

شہر پٹرول ڈیزل

دہلی 82.49 72.65

ممبئی 89.16 79.22

چنئی 85.44 78.06

کولکتہ 84.02 76.22

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hind Samachar Urdu