Tuesday, 02 Mar, 9.50 am Hind Samachar

ہند سماچار
پٹرول- ڈیزل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز بھی مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل تیسرے روز مستحکم رہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔

ہفتے کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا ۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی آئی ہے ۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے ۔ اسی ہفتے اوپیک پلس کے ممالک کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر بات چیت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hind Samachar Urdu
Top