Wednesday, 21 Apr, 12.50 pm Hind Samachar

ہند سماچار
کورونا ٹیکہ کاری پرحکومت ناکام: راہل- پرینکا

نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سبب ملک کو کورونا ٹیکے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت علی نوٹ بندی سے کم نہیں۔ عوام کو لائنوں میں لگیں گے، پیسے، صحت اور جان کے نقصان کا سامنا کریں گے اور آخر میں صرف کچھ صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی حکمت معلی نہیں ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے درمیان کافی وقت تھا اور حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری لہر آئے گی، پھر بھی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ کروڑ کورونا ویکسین برآمد کی ہے اور اس کی خوب تشہیر کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا گیا لیکن اپنے ملک کے لوگوں کے ضرورت کے مطابق ٹیکے دستیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔
کانگرس جنرل سیکرٹری نے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے تعلق سے بھی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کے پروڈکشن میں ہندوستان دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے پھر بھی ہمیں اور اس کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال حکومت کی ناکامی اور اس کی ناکام حکمت عملی کا نتیجہ بتایا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hind Samachar Urdu
Top