ماسکو : روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3719400 ہوگئی ہے۔ یہ نئے کیسز 3069 روس کے دارالحکومت ماسکو اور 2929 سینٹ پیٹربرگ میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رسپانس سینٹر نے بتایا کہ 491 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 69462 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا وائرس سے27779 مریضوں کے شفایاب ہونے سے مجموعی تعداد بڑھ کر 3131760 ہوگئی ہے ۔