
نیشنل ڈیسک: محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ چھاپے میں اداکارہ تاپسی پنوں کے یہاں سے 5 کروڑ روپے نقد ملنے کی جانکاری ملی ہے ، جبکہ دو پروڈکشن ہاؤسز نے 300 کروڑ سے زائد پیسوں کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دی ہے ۔ محکمہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ اداکارہ کے 5 کروڑ روپے نقد لینے کے شواہد ملے ہیں۔