گونا : مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کا معاملہ جو ملک گیر معاملہ بن گیا ہے ، جہاں دلت کسان جوڑے کے ساتھ پولیس بہت بے رحم طریقے سے مار پیٹ کی ۔ اس دلت جوڑے پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے تحت ایک سب انسپکٹر سمیت 3 مرد کانسٹیبل اور 2 خواتین کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اس سے قبل کلکٹر اور ایس پی کو بھی ہٹا دیا گیا تھا اور اس پورے واقعے پر مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ بتادیں کہ مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں پولیس کی بربریت کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس میں پولیس ایک کسان کنبے کو بے دردی سے پیٹ رہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گونا میں کالج کے لئے الاٹ کی گئی زمین کو انتظامیہ تجاوزات سے آزاد کرانے کے لئے گئی تھی۔اس سرزمین پر ایک دلت خاندان کسانی کرتا ہے ۔ پریوار نے انتظامیہ سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی کہ وہ فصل کاٹنے تک کارروائی نہ کریں۔لیکن جب انتظامیہ ٹیم نہیں مانی تو دلت میاں - بیوی نے گھر کی جھونپڑ میں ہی رکھی جراثیم کش دوا پی لی ، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ والد ین کے زہر کھاکر خود کشی کرنے کے بعد بچے بلکھ بلکھ کر رو رہے تھے۔