
نئی دہلی، 03 فروری (ہ س)۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ نے ہفتہ کو ٹویٹر پر لکھا، 'ہمارے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق نائب وزیر اعظم، قابل احترام ایل کے اڈوانی کو 'بھارت رتن' سے نوازنے کے اعلان سے بے حد خوشی ہوئی۔ اڈوانی نے اپنی پوری زندگی ملک اور اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ ملک کے نائب وزیراعظم جیسی مختلف آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے اپنی مضبوط قیادت سے ملک کی سلامتی، اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کام کیا۔ اڈوانی کو ایک ایسے سیاست دان کے طور پر جانا جاتا ہے جس نے ہندوستانی سیاست میں صداقت کا معیار قائم کیا۔ اپنی طویل عوامی زندگی میں انہوں نے ملک، ثقافت اور عوام سے جڑے مسائل کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ پارٹی اور نظریے کے لیے ان کی بے پناہ خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا انہیں 'بھارت رتن' سے نوازنے کا فیصلہ بھی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے اعزاز ہے۔
ہندوستھان سماچار

