Dailyhunt
یوپی ایس ٹی ایف نے پیپر لیک معاملے میں مفرور کرشنا پانڈے کو گرفتار کیا

یوپی ایس ٹی ایف نے پیپر لیک معاملے میں مفرور کرشنا پانڈے کو گرفتار کیا

Hindusthan Samachar 0 months ago

وارانسی،3 اپریل (ہ س)۔

پریاگ راج کے تھانہ سیول لائن میں ریویو آفیسر امتحان 2023پیپر لیک معاملے میں دھوکہ دہی ،جعلسازی کی دفعات 420، 467، 468 اور اتر پردیش پبلک ایگزامینیشن ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں فرار کرشنا پانڈے کو یوپی ایس ٹی ایف نے وارانسی کے اکھری بائی پاس سے گرفتار کیا۔یہ معلومات ایس ٹی ایف نے جمعہ کو پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔

یوپی ایس ٹی ایف نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات سنبھالنے کے بعد، ملزم سبھاش پرکاش اور وویک اپادھیائے کو جون 2024 میں گرفتار کیا تھا، اور اس وقت سے کرشنا پانڈے کی تلاش جاری تھی۔ وارانسی میں چھپے کرشنا کو ایک مخبر کی اطلاع کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Hindusthan Samachar Urdu